ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی معروف یونیورسٹی جامعات کی عالمی رینکنگ میں جگہ بنانے میں کامیاب، سندھ کی واحد نجی جامعہ بن گئی

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اقرا یونیورسٹی جامعات کی عالمی رینکنگ میں جگہ بنانے میں کامیاب، سندھ کی واحد نجی جامعہ بن گئی۔کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2020 میں ایشیا کی رینکنگ میں 264 نمبر پر عالمی رینکنگ ایجنسی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی نے اقرا یونیورسٹی کا فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب خطے میں بہترین قرار دیااقرا یونیورسٹی جامعات کی عالمی رینکنگ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

دنیا بھر کی جامعات کی درجہ بندی کرنے والی معتبر ترین رینکنگ ایجنسی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کی حالیہ جاری کردہ سال 2019 کی درجہ بندی میں اقرا یونیورسٹی کو شامل کرلیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ اقرا یونیورسٹی یہ اعزاز حاصل کرنے والی صوبہ سندھ کی واحد نجی جامعہ ہے۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستان کی 29 سرکاری و نجی جامعات شامل ہیں،جن میں پنجاب سے 4نجی جامعات جبکہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کی کوئی نجی جامعہ شامل نہیں۔اقرا یونیورسٹی مذکورہ رینکنگ میں سندھ کی واحد نجی جامعہ بن کر ابھری ہے۔سندھ سے اس رینکنگ میں 5 سرکاری جامعات شامل ہیں جن میں جامعہ کراچی، جامعہ سندھ، مہران یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی اور اب ڈاؤونیورسٹی شامل ہیں، ان میں دو جامعات جنرل،دو انجینئرنگ،ایک میڈیکل کیٹیگری سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ اب اقرا یونیورسٹی کی شمولیت سے بزنس کیٹیگری میں واحد جامعہ کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی نیگزشتہ سال کے مقابلے میں اپنی سابقہ رینکنگ کو برقرار رکھا ہے،سندھ یونیورسٹی کی رینکنگ میں کمی واقع ہوئی ہے اور مہران یونیورسٹی نے اپنی رینکنگ کو بہتر کیا ہے۔ اقرا یونیورسٹی اور ڈا یونیورسٹی پہلی دفعہ ابھر کر اس بین الاقوامی رینکنگ میں شامل ہوئی ہیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ مذکورہ تمام جامعات کے قیام کو 50 سال سیزائد کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ اقرا یونیورسٹی کے قیام کو 18 سال ہی ہوئے ہیں۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ مختلف اشاریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس درجہ بندی کو مرتب کرتی ہے۔ ان اشاریوں میں جامعہ کی تعلیمی ساکھ، فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب،پی ایچ ڈی اساتذہ،تحقیقی مراسلوں کی سائیٹیشنز،اساتذہ کے تحقیقی پرچے،بین الاقوامی ریسرچ نیٹ ورک،بین الاقوامی فیکلٹی، بین الاقوامی طلبہ اور ایکسچینج پروگرام کے طلبہ کی تعداد شامل ہیں۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2020 کے مطابق فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب کے حساب سے اقرا یونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی رینکنگ میں 264 نمبر پر ہے اور یہ اسکور نہ صرف قومی بلکہ خطے میں بھی بہترین ہے۔حیرت انگیز طور پر اقرا یونیورسٹی نے 50 سال سے زائدعرصے سے قائم ملک کی معتبراورسرفہرست سرکاری جامعات کو فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب میں کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2020 کے مطابق اقرا یونیورسٹی کا فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب کا اسکور 27.8 ہے جو ملک کی نامورترین جامعات سے کافی زیادہ ہے۔کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ عالمی جامعات کی رینکنگ کی معتبر ترین سالانہ پبلیکیشن ہے جس میں دنیا بھر کی جامعات کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔اس سے قبل انھیں ٹائمز ہائر ایجوکیشن کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے نام سے جاری کیا جاتاتھا۔مذکورہ ایجنسی 2004 سے جامعات کی درجہ بندی جاری کر رہی ہے۔ اس میں دنیا بھر کی مجموعی درجہ بندی کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر بھی درجہ بندی کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…