اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے ہسپتالوں میں  مفت علاج معالجہ کی تمام سہولیات ختم تبدیلی   کا   اعلان  صرف نعروں کی حد تک محدود ہوگیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے صحت  کے شعبہ  تبدیلی لانے  کے  اعلان کو  انکے  مشیر  برائے قومی  صحت نے صرف نعروں کی حد تک محدود کر دیا ہے،پمز اور پولی کلینک میں غریب مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی تمام سہولیات ختم کردی ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی  بیت المال کو بجٹ فراہم کرنے میں ناکامی  کے باعث ہزاروں کی تعداد میں  غریب مریضوں کے مہنگے ترین  امراض  کے مفت علاج  میں امداد کا سلسلہ  بھی رک   گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  کی   مفت علاج معالجے کے نام پر قائم تبدیلی سرکار  کے دور میں    وزیراعظم ہاؤس کے قریب وفاق کے دو بڑے ہسپتالوں پمز اور پولی کلینک میں مشیر وزیر صحت غریب شہریوں کو صرف فیتہ کاٹنے تک ہی محدود کر دیا ہے جبکہ پولی کلینک میں لوکل پرچیز پر دوائیاں صرف بیوروکریسی اور پارلیمنٹیرین کو فراہم کی جارہی ہے،غریب مریض ٹیکس دینے کے باوجود مہنگی دوائی کی مفت سہولت سے محروم کردئے گئے ہیں۔دوسری جانب پمز میں دل اور کینسر کے مریضوں کو بیت المال کے ذریعے سے مفت علاج معالجہ فراہم  ہونے کی سہولت کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔لاکھوں روپے سے کئے جانے والے علاج والے مریض جب پمز سے بیت المال کا فارم بھر کر بیت المال جاتے ہیں تو ادارہ بجٹ نہ ہونے کے باعث چیک جاری نہیں کرواسکتا۔پمز میں مفت دوائیوں اور ایل پی پر بھی دوائیاں فراہم نہیں  کی جارہی ہیں جبکہ قومی خزانے سے مفت دل کے سٹنٹس فراہم کرنے کی سہولت بھی ختم کردی گئی ہے جو کہ قومی خزانے سے3کروڑ روپے کی خریدی گئی تھی لیکن ابھی فراہم نہیں کی جارہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…