ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آرمی چیف کی ایکسٹینشن،سب کچھ حکومت نے جان بوجھ کر کیا،سابق آرمی چیف اسلم بیگ نے سنگین الزامات عائد کردیئے،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)  آرمی چیف کی ایکسٹینشن،سب کچھ حکومت نے جان بوجھ کر کیا،سابق آرمی چیف اسلم بیگ نے سنگین الزامات عائد کردیئے،چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل اسلم بیگ نے

فوج کے سربراہ کی ایکسٹینشن کے عمل پر حکومتی کردار کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی حساس ایشو پر حکومتی نا اہلی نے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کروائی ہے۔ وزارت دفاع، وزارت قانون اور وزیراعظم ہاؤس کے لوگ اتنے نکمے نہیں جنہوں نے سمری بنائی اور نوٹیفکیشن جاری کیا سارے عمل کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ لگتا ہے جان بوجھ کر ایسا کیا گیا اور کسی نہ کسی سطح پر کوئی گڑ بڑ ضرور موجود ہے اور اگر اس کا پتہ نہ لگایا گیا تو مستقبل میں ایسا کوئی تماشا پھر کھڑا ہو سکتا ہے۔ ادارے آئین پاکستان کے پابند ہیں اور آئین پاکستان کے تحت ہی انہیں حکومت کے تابع کام کرنا پڑتا ہے یہ کہنا کہ حکومت کو کوئی چلنے نہیں دیتا یہ سراسر پراپیگنڈا ہے۔ حکومت کی نا اہلیوں اور ناکامیوں کا ملبہ اداروں پر نہیں گرنا چاہئے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ خرابی شاید اس لئے پیدا ہوئی کہ حکومت میں اہل لوگوں کا فقدان ہے مجھے فکر پڑ گئی ہے کہ جو حکومت اپنے سپہ سالار کی مدت ملازمت کے حوالے سے سنجیدہ نہ ہو وہ ملکی معاملات خصوصاً خارجہ امور اور معاشی بدحالی، عوام کی حالت زار، گورننس کے حوالے سے کتنی سنجیدہ ہوگی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…