جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے اور کاروباری سہولتوں کو بہتر بنانے کی منظوری کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں بارے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اہم فیصلے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے اور کاروباری سہولتوں کو بہتر بنانے کی منظوری دیدی۔ بدھ کو اسلام آباد مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے اور کاروباری سہولتوں کو بہتر بنانے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کہا گیاکہ تیل و گیس کی تلاش کے لائسنس کی توسیع، تجدید، منسوخی اور دیگر ضمنی امور سے متعلق 18 قوانین اور 25 ذیلی ضوابط کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیئے کے مطابق قوانین میں ترامیم انرجی ٹاسک فورس کی تجویز کردہ ترامیم کو متعلقہ قوانین میں ضم کرنے کی منظوری دی گئی۔ایف بی آر کی تجویز پر ایف بی آر ریفنڈ سیٹلمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے تحت جاری کردہ 30 ارب روپے کے بانڈز کے عوض اتنی ہی رقم کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تجویز پر ٹیلی فون انڈسٹری آف پاکستان کی بحالی کے ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق ذیلی کمیٹی کمپنی کے ذمہ دو ارب 10 کروڑ روپے قرض اور ایک ارب روپے سود کی ادائیگی کے لیے حکومت کی نیشنل بنک کودی گئی ضمانت میں مزید دو سال کی توسیع پر غور کرے گی۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ مشیر تجارت عبدالرازق داؤد کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی دو ہفتوں میں سفارشات پیش کرے گی، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا انکم ٹیکس 8 فیصد سے کم کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی جبکہ وزیر اقتصادی امور حماد اظہر وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اورایف بی آر کے نمائندے پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزارت تجارت کی تجویز پر زیرو ریٹڈ ایکسپورٹ سیکٹر کو ایکسپورٹ اوری اینٹڈ سیکٹرز قرار دے دیا گیا، برامدی شعبے کی صنعتوں میں کپڑا، قالین بانی، چمڑا، کھیلوں کا سامان اور آلات جراحی شامل ہیں۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ پاور ڈویڑن کی تجویز پر تھل نووا پاور تھر لمیٹڈ اور تھر انرجی لمیٹڈ منصوبوں کے نفاذ کے لیے کیے گئے باہمی معاہدوں میں حکومت کی جانب سے ان منصوبوں کو 400 دنوں کے اندر ختم کرنے کے استحقاق کی مدت کو بڑھا کر490 دن کرنے کی منظوری دے دی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…