اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

15دن میں فیصلہ،فارن فنڈنگ کیس ہمیں بلیک میل کرنے کیلئے بنایا گیا،تحریک انصاف کا شدید ردعمل سامنے آگیا، دوٹوک اعلان

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف کو بلیک میل کرنے کیلئے بنایا گیا، مخالفین نے ذاتی مفاد کیلئے الزامات لگائے۔پنجاب وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پہلے بھی لوٹ مارایسوسی ایشن کو جگ ہنسائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا، انہوں نے کہا تھا بجٹ نہیں لانے دیں گے، اس میں بھی ناکام ہوئے،

حنیف عباسی بھی فارن فنڈنگ کیس سپریم کورٹ لے کر گئے، سپریم کورٹ نے کیس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا، ن لیگ کے رہنما مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا یہاں پر جاگیرداروں، سرمایہ کاروں کا راج تھا، پی ٹی آئی اپنی آڈٹ رپورٹ ٹاپ ریٹڈ کمپنیوں سے کراتی ہے، پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن میں 2 پارٹیاں رجسٹرڈ کی ہوئی ہیں، الیکشن کمیشن میں زرداری نے اپنی جماعت کی کوئی فائل ہی جمع نہیں کرائی، احسن اقبال کا یو اے ای میں اقامہ بنا ہوا ہے، اپوزیشن والے خود حلوہ پارٹیاں کرتے رہے، فارن فنڈنگ کیس کا نیا لالی پاپ دینا شروع کر دیا گیا ہے۔پنجاب کے صوبائی وزیر نے مزید کہا جسے پارٹی سے فارغ کیا گیا اس نے الزام عائد کر دیا، کہا گیا اسمبلیوں سے استعفے دیں گے جس میں وہ ناکام ہوئے۔دریں اثناء وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے درست کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی بیماری کی جو شدت یہاں نظر آ رہی تھی وہ لندن جا کر نظر نہیں آ رہی،ہم نے تو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر یقین کرنا ہے،ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ میڈیکل رپورٹس غلط ہیں ہم یہ کہہ رہے کہ رپورٹوں میں جو الفاظ استعمال ہوئے ان کے مقابل انکی بظاہر حالت درست ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کے 2 ہزار پر پلیٹلیٹس چلے جانا تشویشناک بات ہوتی ہے ہم انکی صحت کی دعا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب میڈیکل رپورٹس ایسی آ جائیں تو حکومت کے پاس کوئی چوائس نہیں ہوتی،ہماری ضرور چھان بین کریں لیکن باقی جماعتوں کی بھی کریں۔امریکہ میں فارا لا کے مطابق ہماری تمام فنڈنگ کلئیر ہیں،اگلے 15 دن میں فیصلہ عجیب سی بات ہے۔قانونی طور پر جو ہو سکا کریں گے۔ابھی تک الیکشن کمیشن نے ایک سکروٹنی کمیٹی بنائی ہے جو رپورٹ مرتب کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…