اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم بننے کی پیشکش کب ہوئی؟،کیا جواب دیا؟ کہا گیا آپ راضی ہوں تو دس منٹ میں وزیراعظم کے استعفے کی خبر آئیگی‘ اعتزاز احسن کے حیرت انگیز انکشافات، بڑا دعویٰ کردیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 2007ء میں وزیراعظم بننے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم میں نے انکار کردیا تھا، اسٹیبلشمنٹ سے ہردفعہ نواز شریف کا سمجھوتہ ہوجاتا ہے،طیارہ سازش کیس درست تھا لیکن عدالت نے لحاظ کیا۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے بتایا کہ 5 مئی 2007 کو وکلا تحریک کی ریلی تھی

اور 3مئی کو مشرف کا قریبی ساتھی میرے پاس آیا اور پیغام دیا کہ چھوڑیں ڈرائیونگ آپ کو وزیراعظم بناتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جواب دیا تھا کہ آپ کا وزیراعظم شوکت عزیز توموجود ہے،اس پر کہا گیا کہ اگر آپ ہاں کریں تو صرف10 منٹ میں ٹی وی پرشوکت عزیز کے استعفے کی خبرآئے گی۔اعتزاز احسن نے مزید بتایا کہ انہوں نے جواب دیا کہ کل کو تو مجھے بھی نکال دیں گے لیکن یہ آپ کیسے کریں گے۔ اس پراعتزازاحسن کو جواب دیا گیا تھا کہ آپ کو دل کا دورہ پڑے گا اور اے ایف آئی سی میں داخل ہوجائیں گے،زوردار رپورٹس بنیں گی اور ساری شہادتیں تیار ہوجائیں گی۔اعتزاز احسن سے سوال کیا گیا کہ اس کا مطلب ہے کہ ایسے دل کا دورہ یا پھر ہسپتال کی رپورٹس بھی بن جاتی ہیں۔ اس پر اعتزاز احسن نے بتایا کہ مجھے تو پیشکش ہوئی تھی اور انہوں نے پورے یقین سے کہا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈھائی گھنٹے تک ان کو راضی کرنے کی کوشش کی جاتی رہی جس کے بعد کہا تھا کہ ان کے ارادے نیک نہیں ہیں بچ کررہیے گا، اعتزاز اورچیف جسٹس خصوصی ٹارگٹ ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ بات صرف مجھے اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کو معلوم تھی اور ہم سارے راستے پریشان رہے تھے، ہر پھول والے اور ٹھیلے والے کو دیکھتے اور ڈرتے رہے کہ کوئی گرینیڈ نہ آجائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعد میں پرویزالٰہی نے بتایا تھا کہ پبی کی پہاڑیوں پر آپ دونوں کو ختم کرنے کا حکم آیا تھا۔اعتزاز احسن نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہردفعہ نواز شریف کا سمجھوتہ ہوجاتا ہے۔ طیارہ سازش کیس درست تھا لیکن عدالت نے لحاظ کیا کیونکہ حدیبیہ شوگر ملز کی طرح یہ بھی اٹھا نہیں سکتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…