جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھٹے 20 نومبر سے اتنی تاریخ تک بند رکھے جائیں، بندش کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان کی ہدایت پر بھٹوں کی بندش کا باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کرد یاگیا ہے جو کہ صوبہ پنجاب کے ریڈ زون کے حامل 18اضلاع میں فوری طور پر نافذالعمل کردیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق تمام متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز اور محکمہ ماحولیات کے

متعلقہ افسران کو نوٹیفیکیشن ارسال کردیا گیا ہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق بھٹوں کی بندش ایک ماہ کیلئے کی جا رہی ہے۔ان اضلاع میں لاہور،شیخوپورہ،قصور،فیصل آباد،چنیوٹ،اوکاڑہ،ساہیوال،خا نیوال،ملتان،ننکانہ صاحب،نارووال،سرگودھا،جھنگ،وہاڑی،حافظ آباد،پاکپتن،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ شامل ہیں۔صوبائی وزیر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھٹوں کی بندش کا مقصد کسی کا روزگا بند کرنا بالکل نہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ ہمارے بچے صاف ستھری آب و ہوا میں سانس لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر کنٹرو ل پانے کیلئے کیا گیا ہے اور صرف ان بھٹوں کو کام کرنے دیا جائیگا جو زگ زیک ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنارہے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ تمام خشت بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیے جانے سے انسانی صحت پر پڑنے والے مضمر اثرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے تاہم اس کیلئے ہم سب کو اپنی مشترکہ ذمہ داری ادا کرنا ہوگی اور جلد ازا جلد اپنے بھٹوں کا زگ زیگ ٹیکنالوجی پر ٹرانسفر کرنا ہوگا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…