جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کا کاٹیج انڈسٹریز کے فروغ کیلئے بڑا قدم، آسان شرائط پر قرضے جاری کرنے کا فیصلہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرضے کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اس ضمن میں وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں کاٹیج انڈسٹریز کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے صوبے کی صنعت ترقی کرے گی۔ سرمائے کی کمی کے باعث کاروبار کو وسعت نہ دینے والی صنعتوں کو ان قرضہ سکیموں سے بہت فائدہ ہوگا اور نوجوان نہ صرف ہنر سیکھیں گے بلکہ انہیں روزگار بھی ملے گا۔اجلاس کو بتایاگیا کہ کاٹیج انڈسٹریز کے لئے آسان شرائط پر قرض دینے کے پروگرام کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کاٹیج انڈسٹریز کو فروغ دینے کیلئے 3 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔ قرضے کی واپسی 3 برس میں ہوگی جبکہ3 ماہ کا گریس پیریڈ ہوگا۔ اسی طرح سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کیلئے 6 ارب روپے کی لاگت سے قرضے کی سکیم شروع کی جائے گی جس کے تحت 30 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا اور 6 ماہ کا گریس پیریڈ ہوگا۔ لون مارک اپ سپورٹ پروگرام کے تحت موجودہ ایس ایم ایز کو بھی آسان شرائط پر قرض ملے گا اور اس سکیم کیلئے 3 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ درخواست کی وصولی سے قرض کی ادائیگی تک کا عمل انتہائی شفاف اور تیز رفتار ہونا چاہیئے اور محکمہ اس ضمن میں ٹائم لائن بنا کر حتمی رپورٹ پیش کرے۔ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری اطلاعات، ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی خصوصاً سبزیوں کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ ماڈل بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس پر سبزیاں سرکاری نرخ پر دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ماڈل بازاروں کے دائرہ کار کو تحصیل کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ماڈل بازاروں کو تحصیل کی سطح تک بڑھانے کے حوالے سے جامع پلان بنا کر پیش

کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرز پر صوبائی پرائس کنٹرول اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی پرائس کنٹرول اتھارٹی کے قیام کیلئے میکانزم کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے سدباب کیلئے فول پروف سسٹم تشکیل دیا جائے۔ اشیائے و خورد و نوش کے نرخوں میں استحکام کیلئے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں اور ضلعی انتظامیہ اشیاء کے نرخ کی کڑی مانیٹرنگ

یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض تندہی اور دیانتداری سے سرانجام دیں اور تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی زندگی کو سسکتے آج 100 واں روز ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 100 دن سے جاری کرفیو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور درندگی کی بدترین مثال ہے۔ بھارت کے کشمیر یوں کے ساتھ بدترین سلوک کی تاریخ

میں مثال نہیں ملتی۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ضروریات زندگی سے محروم کرکے انہیں جھکانے میں ناکام رہا ہے۔ مسلسل کرفیو اور بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود آج بھی کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ بھارت جتنا مرضی ظلم کرلے، کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان

کشمیرکے بغیر نامکمل ہے۔ پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کوکبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پورمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعات کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی (انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ) اظہر حمید کھوکھر کو واقعات

کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر تحقیقات کرکے 3 روز میں وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کریں گے۔وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر کو آج ڈیرہ غازی خان اور راجن پور پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خلق خداکے ساتھ صلہ رحمی و حسن سلوک کی ضرورت و اہمیت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد خلق خدا کی بھلائی کی سرگرمیوں کے

بارے میں شعور کو عام کرناہے۔ دکھی انسانیت سے محبت، صلہ رحمی و حسن سلوک انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔ دکھی انسانیت سے صلہ رحمی و حسن سلوک سے پیش آنا ہم سب کا مذہبی، اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صلہ رحمی اور حسن سلوک معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا موثر ذریعہ ہے اور تحریک انصاف کی حکومت صلہ رحمی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہی

ہے۔غریب لوگوں کیلئے پناہ گاہ اور لنگر خانے جیسے منصوبے بنانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور کمزور لوگوں کی مدد کرنا ہی صلہ رحمی ہے۔ انسانیت کا تقاضا ہے کہ کسی لالچ اور مفاد کے بغیر بنی نوع انسان کے ساتھ محبت و شفقت سے پیش آیا جائے۔ انسانوں سے محبت اور صلہ رحمی و حسن سلوک سے زندگی میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔آج معاشرہ دوسروں کی فلاح و خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والے نیک سیرت لوگوں کی وجہ سے ہی قائم و دائم ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں آج ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اپنی ذات پر خلق خدا کو ترجیح دیتے ہیں۔ آج ہمیں شفقت، شائستگی اور کائنڈنیس کو اپنی زندگیوں کا مقصدبنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کزن نواب ریاض حسین قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان سے یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…