جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

غیرملکی اور اندرونی سرمایہ کاری مسلسل زوال پذیر،4 عشروں کی کم ترین سطح پر آ گئی، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری زوال کا شکار ہے۔اقتصادی صورتحال پر اسٹیٹ بینک کی گذشتہ ہفتے جاری کردہ سالانہ رپورٹ برائے2018-19 کے مطابق30 جون 2019 کو ختم ہونے والے مالی سال میں ملک میں سرمایہ کاری پچھلی چار دہائیوں کے مقابلے میں 3.3فیصد کم ہوکر 15.4فیصد پر آگئی۔ مرکزی بینک کے مطابق 1980 اور 1990 کے

عشروں میں سرمایہ کاری کی شرح 18.7 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق مطلق اصطلاحات اور دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کے ساتھ موازنے، دونوں صورتوں میں سرمایہ کاری میں نمایاں کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کے لگائے گئے تخمینے کے مطابق سرمایہ کاری کی موجودہ شرح برقرار رہی تو ملک کے لیے آنے والے تین عشروں میں مڈل انکم اسٹیٹس تک پہنچنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔ اس کے لیے سرمایہ کاری کی شرح کم از کم 25 فیصد ہونی چاہیے جو اس وقت 15 فیصد ہے۔صنعتکار نجی شعبے میں سرمایہ کاری میں کمی کو پچھلے 2 برسوں کے دوران شرح سود میں نمایاں اضافے (7.5 سے 13.25 فیصد)اور روپے کی قدر میں کمی (47.5 فیصد)سے جوڑتے ہیں۔ تاہم اسٹیٹ بینک اور اس کے اعلی حکام صنعتکاروں کی رائے سے اتفاق نہیں کرتے۔ وہ زوال پذیر سرمایہ کاری کی وجہ ساختی مسائل جیسے نئے صنعتی یونٹ لگانے میں درپیش ہونی والی مختلف مشکلات جیسے زمین کا حصول، بجلی، گیس، پانی کے کنکشن، ٹیکس، کرپشن اور رشوت ستانی وغیرہ کو قرار دیتے ہیں۔ تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کے ایک نمائندے کی رائے بالکل مختلف تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ حکومت اور اس کے عہدے دار سرمایہ کاری کے لیے اپنے منصوبوں کی مناسب طور سے مارکیٹنگ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اگرچہ کچھ معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے جیسے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم ہونا اور رواں مالی سال میں کرنٹ اکانٹ خسارے میں نمایاں کمی۔ علاوہ ازیں بجلی کی دستیابی اور سیکیورٹی کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…