اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ،پاکستان کے مجموعی تجارتی خسارے میں بڑی کمی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)قرضوں کے گرداب میں گھرا پاکستان  دھیرے دھیرے معاشی مشکلات سے نکل رہا ہے اور اس کے تجارتی خسارے میں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔وزارت تجارت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے

چار ماہ(جولائی تا اکتوبر)کے دوران پاکستان کے مجموعی تجارتی خسارے میں 35.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق  تجارتی خسارہ  مالی سال 19-2018  کے جولائی تا اکتوبر کے دوران 11.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو کم ہوکر اس سال 7.8 ارب ڈالر رہ گیا۔تجارتی خسارے میں کمی کی سب سے بڑی وجہ درآمدات میں نمایاں کمی ہے جو اس سال 19.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق  رواں سال جولائی تا اکتوبر کے دوران درآمدات 15.3 ارب ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 19 ارب ڈالر تھیں۔دریں اثنا پاکستان کی برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور برآمدات 7.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.5 ارب ڈالر ہو گئیں۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32 فیصد کم ہو کر 1.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ پچھلے سال اسی عرصے میں 2.9 ارب ڈالر تھا۔اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کی برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب ڈالر رہیں جو کہ پچھلے سال 1.9 ارب ڈالر تھیں۔اس سال ماہ اکتوبر میں درآمدات میں 17 فیصد کمی  ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ سال اسی ماہ کے 4.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3.9 ارب ڈالر رہیں۔ قرضوں کے گرداب میں گھرا پاکستان  دھیرے دھیرے معاشی مشکلات سے نکل رہا ہے اور اس کے تجارتی خسارے میں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…