لاہور(این این آئی)بین اقوامی شہرت یافتہ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اومولانا فضل الرحمان کے تنازعہ میں روحانی شخصیات روحانی بھی ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ پیرو و فقیر وں کے ساتھ مرحومہ والدہ کی ابدی دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں جبکہ مولانا افضل الرحمان مذہبی رہنما اور سیاستدان ہونے کے ساتھ پہنچے ہوئے عامل بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بینظیر بھٹو،نواز شریف اور جنرل پرو یز مشرف کے چہیتے رہے۔ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا کہ
زائچہ کے مطابق عمران خان اور فضل الرحمان کے ستارے انتہائی روشن ہیں۔ عمران خان کے اقتدار کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں،اسی طرح مولانا فضل الرحمان بھی مزید مقبولیت حاصل کریں گے، آئندہ انتخابات میں ملک کی خاتون وزیر اعظم ہوں گے۔ زائچہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کی زندگیوں کو سخت خطرات ہیں اس لئے انہیں چاہیے کہ اپنی سکیورٹی میں کوتاہی نہ بڑھیں اور اسے مزید بڑھائیں۔ مریم نواز کی ضمانت کے بعدنواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک چلے جائیں گے۔