بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

حطار سیمنٹ فیکٹری میں ہولناک دھماکہ، گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں، بڑے پیمانے پر نقصان

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حطار(آن لائن)بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری فاروقیہ حطار کے کلن سائیکلون میں ہولناک دھماکہ، متعدد ورکر شدید زخمی، دھماکے کی شدت سے پورا علاقہ لرز اٹھا، کئی گھروں میں دراڑیں، کھڑکیوں سے شیشے تک ٹوٹ گئے، دھماکے کی آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی پری ہیٹر مکمل تباہ فیکٹری کا کروڑوں کا نقصان متعدد پٹرول مینوں کی زخمی ہو نے کی اطلاعات چار پٹرول مین زخمی ہو نے کی اطلاعات، ایمبولینسز زخمی مریضوں کو طبی امداد کے لیے لے کر روانہ، علاقہ بھر میں

شدید خوف وہراس، دھماکہ کلن کو ہیٹ اپ کر نے کے 24 گھنٹے بعد پیش آیاتفصیلات کے مطابق بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ فاروقیہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو تقریباٌ 10 بجے کے قریب جب فیکٹری میں کام کر نے والے ورکرز شفٹ تبدیل کر رہے تھے کہ لائن ٹو کے کلن میں گیس بھر جا نے کی وجہ سے کلن بیک اپ مار گیا کلن کے دونوں سیکلون زود دار دھماکہ سے پھٹ گئے جس کی وجہ سے پوری فیکٹری میں گرد وغبارپھیل گیا ہر طرف افرا تفری پھیل گئی موقع پر موجود چار پٹرول مین زخمی ہو نے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں تاہم فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ دھماکہ کے وقت کو ئی مزدور اس جگہ پر موجود نہ تھا جس کی وجہ سے جا نی نقصان نہیں ہوا تاہم فیکٹری کا کروڑوں کا نقصان ہوا ہے زور داردھماکہ سے پورا علاقہ لرز اٹھا دھماکے کی آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے مقامی پو لیس و دیگر صحا فیوں کو اندر جا نے کی اجازت نہ دی گئی نہ ہی کسی کو حادثہ کی اطلاعات فراہم کی گئی جبکہ ڈپٹی لیبر ڈائیریکٹر سمیت کسی بھی سیکریٹ ادارے کو اصل حقیقت کا پتہ نہیں چل سکا دھماکہ کے بعد فیکٹری ورکروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا پوری رات اور اگلی صبح لوگ حقیقت جا ننے میں ناکام رہے بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کے مطابق دھماکہ میں کو ئی جا نی نقصان نہیں ہوااس وقت شفٹ تبدیل ہو رہی تھی اور کو ئی ورکر موقع پر موجود نہ تھا جس کی وجہ سے جا نی نقصان نہیں ہوا حادثہ کے بعد فیکٹری کے اندر بہت زیادہ گرد و غبار کی وجہ سے فیکٹری ورکروں سمیت کسی کو بھی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اندر نہیں جا نے دیا کیو نکہ حادثہ کے بعد کسی اور حادثے کا خطرہ ہو تا ہے اس بنا پر حفاظتی اقدامات اٹھا ئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…