اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

قانون کے تحت سزا یافتہ نوازشریف کی ضمانت ہوسکتی ہے یا نہیں؟اگر ضمانت پر رہا ہونے والا بیرون ملک جانے کے بعد واپس نہ آئے تو ذمہ دار کون ہوگا؟معروف ماہر قانون کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)ماہر قانون راجہ عامر عباس نے کاہے کہ کہ اگر ڈاکٹرز رپورٹ دیں کہ جیل میں رہنے پر قیدی کی جان کو خطرہ لاحق ہے تو ضمانت بھی مل جاتی ہے اور سزا معطل بھی ہو جاتی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اگرچہ ضمانت دینا عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے تاہم تفصیلی فیصلہ سامنے آنے پر علم ہو گا کہ کیا لاہور ہائی کورٹ نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی ہے یا نہیں۔راجہ عامر عباس نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان کی تاریخ میں

کسی بھی سزایافتہ شخص کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے؟انہوںنے کہاکہ اس سے قبل میاں نواز شریف کے ایک مقدمے میں سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا تھا کہ بیماری کی بنیاد پر ضمانت ملنے کے بعد کوئی بیرون ملک چلا جاتا ہے اور واپس نہیں آتا تو کون ذمہ دار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کا مقدمہ سننے کے لیے تعطیل کے دوران بھی ایک خصوصی بنچ بنا دیا جاتا ہے، یہ سہولت عام ملزمان کے لیے میسر نہیں ہے، قانون غریب اور امیر کے لیے برابر نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے میاں نواز شریف نیب کی تحویل میں تھے اس لیے ان کی طبیعت خراب ہونے کی ذمہ داری حکومت پر عائد نہیں ہے بلکہ اس کا جواب نیب کو دینا چاہیے۔سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا تھا کہ زندگی کا حق سب سے کسی کا بھی بنیادی آئینی حق ہے تاہم بظاہر میاں نواز شریف کا بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نظر نہیں آتا، ماضی میں بھی وہ سزا ہونے کے باوجود ملک میں واپس آئے گئے تھے۔احتساب کے عمل پر اپنی رائے دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لیے مہذب اور شائستہ طریق کار اپنانا چاہیے، ملزم کے مذاق اڑانے اور اس پر سختی روا رکھنے سے لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں آسکتی۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ تمام سیاست دانوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے این آر او کر لینا چاہئے۔ماہر قانون خواجہ نوید نے کہا کہ

اگر ڈاکٹر رپورٹ دے کہ قیدی کے جیل میں رہنے سے اس کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے تو عموماً عدالتیں ضمانت دے دیتی ہیں۔انہوں نے مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ سزا معطل ہونا کوئی انوکھی بات نہیں ہے، تین یا پانچ سال کی سزا ہو اور بیماری کا مسئلہ ہو تو فوری ضمانت مل جاتی ہے۔بیرسٹر خواجہ نوید نے بتایا کہ میاں نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت ملنا ایک قانونی نظیر بن جائے گا جس سے غریب افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں گے، آئینی طور پر ماتحت عدلیہ اس نظیر کو تسلیم کرنے کی پابند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…