اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں رواں سال مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ،عالمی بینک نے تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان میں رواں سال مہنگائی 12 فیصد ہدف کے مقابلے میں 13 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ایشیائی ممالک کی معیشت سے متعلق عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار اس سال سست رہے گی

جبکہ معاشی ترقی 2.4 فیصد اور اگلے سال 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ معاشی سست روی کے باعث فی الحال مہنگائی و غربت جیسے مسائل درپیش رہیں گے۔عالمی بینک نے پاکستان کے قرضوں میں اضافے کی وجہ سابق حکومتوں کی پالیسیاں قرار دیں جبکہ اگلے دو سال سرکاری قرضوں کی شرح بلند رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔آئی ایم ایف پروگرام کے باعث 2021-22 سے معیشت میں مزید بہتری کی توقع ہے جبکہ معیشت میں بہتری کا دارومدار تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے مشروط ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہدف کے اندر 2.6 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ مالیاتی خسارہ 7.1 فیصد ہدف کے بجائے 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگلے سال مزید کم ہوکر 2.2 فیصد پر آجائے گا۔عالمی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کو معاشی بہتری کیلئے سیاسی اور سکیورٹی خطرات سے بھی نمٹنا ہوگا۔ عالمی بینک نے پاکستان میں رواں سال مہنگائی 12 فیصد ہدف کے مقابلے میں 13 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ایشیائی ممالک کی معیشت سے متعلق عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار اس سال سست رہے گی جبکہ معاشی ترقی 2.4 فیصد اور اگلے سال 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ معاشی سست روی کے باعث فی الحال مہنگائی و غربت جیسے مسائل درپیش رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…