ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

امریکہ نے اہم اسلامی ملک سے اپنی تمام فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا، تیاریاں شروع

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکا شمالی شام میں موجود اپنے ایک ہزار فوجیوں کو واپس بلانے کی تیاری کر رہا ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق خطے سے فوجی انخلا کی تیاریاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی میں تبدیلی اور داعش کے خلاف جنگ میں کرد جنگجوؤں کے ساتھ تعاون کے لیے تعینات فوج کو واپس بلانے کے فیصلے کے بعد

سامنے آئی ہیں۔امریکا کے اس فیصلے سے ترکی کو شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) کے خلاف کارروائی کرنے کا موقع ملا تھا۔مارک ایسپر نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ ترک اپنے حملوں کو مزید بڑھاتے ہوئے جنوب اور پھر مغرب کی جانب بڑھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی ایف معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اگر ایسا ہوسکا تو پھر شام اور روس کے زیر کنٹرول علاقے شمال میں ترک فوج پر جوابی حملے کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہفتے کی رات کو بات ہوئی تھی اور انہوں نے ہدایت دی ہے کہ امریکی فوج کو شمالی شام سے واپس بلایا جائے۔دریں اثنا دو امریکی دفاعی حکام کا کہنا تھا کہ کم تعداد میں امریکی فوجی شمالی شام میں عین عیسیٰ شہر کو چھوڑ کر جاچکے ہیں۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر عہدیداروں نے بتایا کہ فوج کو ترک حملوں کی زد میں آنے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے انہیں وہاں سے نکالا گیا ہے۔واضح رہے کہ ترکی نے شام میں کرد جنگجووں، جسے وہ دہشت گرد قرار دیتا ہے، کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی فوج کو وہاں سے بے دخل کرنے کے اچانک فیصلے کے فوری بعد کیا، جبکہ ٹرمپ کے فیصلے کو واشنگٹن میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…