بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت جلد بحال،بھارتی سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 370  کے ساتھ کیا کرے گی؟نیشنل کانفرنس کے رہنما اور سابق جج حسنین مسعودی  نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی کے رکن اور نیشنل کانفرنس کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ حسنین مسعودی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ جلد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کردے گی۔

مقامی ویب سائٹ کو دیئے گے انٹرویو میں جسٹس حسنین مسعودی نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں کی آسانی کے لیے کوئی راستہ نکالتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے صدارتی آرڈیننس کو منسوخ کرنے کا حکم دیگی۔نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ بھارتی حکومت، پارلیمنٹ، یہاں تک کہ صدر بھی آئین کا آرٹیکل 370 کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت یک طرفہ فیصلے سے ختم نہیں کرسکتے کیوں کہ یہ معاہدہ 2 سیاسی فریقوں کے درمیان ہوا تھا لہذا اس کی منسوخی کے لیے ان دونوں کا متفق ہونا ضروی ہے اور اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ ہمارا کیس بہت مضبوط ہے اور ہمیں کامیابی حاصل ہوگی۔واضح رہے مودی سرکار نے 5 اگست کو آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا تھا جس کے تحت مقبوضہ کشمیر کوخصوصی حیثیت حاصل تھی جب کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے کے خلاف بینج تشکیل دیتے ہوئے مودی سرکار سے ایک ماہ میں جواب طلب کیا تھا یہ حکم دیا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹا کر حالات معمول پر لائیں تاہم بھارتی حکومت نے اب تک عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…