ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

وزارت آبی وسائل میں 136ارب کی کرپشن،افسران اور نجی کمپنی کے گٹھ جوڑ سے قومی خزانہ لوٹ لیا گیا، وفاقی وزیرفیصل واڈا خاموش

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) وزارت آبی وسائل میں گزشتہ سال136ارب روپے کی کرپشن اور مالی بدعنوانی کے واقعات رونما ہوئے ہیں تاہم اربوں روپے لوٹنے والے کسی نوسرباز افسر کو نہ کوئی گرفتار کر رکھا ہے اور نہ کوئی پوچھ گچھ ہو رہی ہے، گزشتہ مالی سال میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور قومی فنڈز کی لوٹ مار بارے تجزیاتی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کئی گئی ہے تاکہ پارلیمنٹرین اس مبینہ کرپشن کا نوٹس لے سکیں۔

رپورٹ کے اقتباسات کے  مطابق وزارت آبی وسائل کے کرپٹ افسران نے50منصوبوں میں من پسند ٹھیکہ داروں اور کمپنیوں کو34ارب 70کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کر رکھی ہے، جن کو اب غیر قانونی اقدام قرار دیا گیا ہے، افسران نے من پسند کمپنیوں کو اربوں روپے کی ادائیگی کرتے وقت مجوزہ قواعد وضوابطہ کی خلاف ورزی کی تھی جبکہ افسران نے ذاتی مفادات کیلئے منصوبوں میں مبینہ13کروڑ روپے کے فنڈز لوٹ رکھے ہیں جبکہ وزارت کے اندر مالی نظم وضبط کی کمزوری کے باعث متعلقہ اعلیٰ افسران 22ارب45کروڑ روپے کی لوٹ مار کر رکھی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران نے15منصوبوں میں من پسند کمپنیوں کو مجموعی طور پر 7ارب 67کروڑ روپے کی زائد ادائیگی کی تھیں، جو کہ کمپنیوں سے تحقیقاتی اداروں کے حکم پر ریکوری کر لی گئی ہے لیکن ذمہ دار افسران کو کوئی سزا نہیں دی گئی ہے، عمران خان کے دور حکومت میں جنوری2018ء  سے دسمبر2018تک کرپٹ افسران اور کمپنیوں سے1ارب 24کروڑ روپے کی ریکوری کئی گئی ہے جبکہ مکمل ریکوریاں 6ارب37کروڑ تھیں جو ہونا باقی ہے، رپورٹ کے مطابق کچھی کنال منصوبہ میں 1ارب 63کروڑ روپے کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی ہے، اور یہ کرپشن کرنے والوں میں سردار محمد اشرف کمپنی ہے جو نواز شریف کے دوست کی ملکیتی فرم ہے جبکہ واپڈا حکام نے من پسند کمپنیوں کو فائدہ دینے کیلئے 2ارب 37کروڑ کی بنک گارنٹی معاف کر رکھی ہے

جبکہ کچھی کنال منصوبہ میں سردار اشرف کمپنی کو2ارب سے زائد کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی ہے، افسران کی کرپشن کے باعث نجی فرموں سے2ارب کا ٹیکس بھی وصول نہیں کیا گیا ہے جبکہ نقصان کی مد میں مجوزہ کمپنی سے ڈیڑھ ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے، دادو ڈیم کے نام سے 43کروڑ کی کرپشن کئی گئی ہے جبکہ واپڈا کے حکام منصوبہ کی گاڑیاں نیلام کرنے کی بجائے خود استعمال کر رہے ہیں، اس حوالے سے وزارت آبی وسائل کے ترجمان مکمل خاموش ہیں جبکہ وفاقی وزیر فیصل واڈا میں اہلیت بھی نہیں کہ وہ وزارت سے کرپشن ختم کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…