ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

حکومت اور وزراء  جو مرضی کہتے رہیں اسوقت حالات مولانا فضل الرحمن کے حق میں ہیں،اب کیا ہونیوالا ہے؟اعجاز الحق نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019 |

عبدالحکیم (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ضیاء  کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے میں ناکام رہی نئی حکومت بننے پر عوام یہ سوچ رہے تھے کہ شاید عمران خان ملک میں تبدیلی کی سوچ رکھنے والے انسان ہیں مگر 13 ماہ گزرنے جانے کے باوجود عوام آج بھی مایوس نظر آرہے ہیں

ملکی کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ اسوقت ملک کے حالات کنفیوڑن کا شکار ہیں ان حالات میں حکومت کا کام تھا کہ وہ حالات میں بہتری لانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کیساتھ بات چیت کرتے مگر افسوس ایسا نہ ہو سکا اسوقت پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اسوقت کشمیریوں کیساتھ جو ظلم و بربریت کا کھیل کھیلا جارہا ہے ملک میں دہشت گردی نے ایک بار پھر اپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں ایران اور سعودیہ کے معاملات اور ان اہم ایشوز پر حکومت اور اپوزیشن باہمی گفتگو اور مل بیٹھ کر حل نکالنا چاہیے تھا اتنے کٹھن حالات کے باوجود حکومت نے اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود کبھی بھی اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرنے اور اجتماعی مسائل پر ساتھ لیکر چلنے کی کوشش نہیں کی یہ ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی کا ایک ہی لیڈر ہوتا ہے چاہے وہ میاں محمد نواز شریف ہو یا آصف علی زرداری، پارٹیوں میں اختلاف جمہوریت کا حسن ہے اختلافات ہر پارٹی میں ہوتے رہتے ہیں یہ پارٹیوں کے اپنے معاملات ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اسوقت مہنگائی بیروزگاری لاقانونیت پر پریشان ہیں اکانومی کا ستیاناس ہو چکا ہے ڈاکٹرز تاجران بھی سڑکوں پر اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ان تمام تر حالات میں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی راہ ہموار ہو رہی ہے حکومت اور وزراء  جو مرضی کہتے رہیں اسوقت حالات مولانا فضل الرحمن کے حق میں ہیں حکومت کو چاہیے کہ گیدڑ بھبھکیوں کی بجائے ملکی اداروں میں بہتری اور عوام کی روزمرہ کی سہولیات کیلئے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…