ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

5 اگست سے اب تک وادی میں پتھراؤ کے کتنے واقعات پیش آئے؟مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا ہے کا دعویٰ درست نہیں،بھارتی میڈیانے حکومت کا بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں سب بہتر ہونے کے بھارتی حکومت کے دعوے کو ان کے اپنے ہی میڈیا نے جھٹلا دیا۔بھارتی نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی حکومت کے مقبوضہ وادی میں سب اچھا ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔بھارتی چینل کی رپورٹ کے مطابق 5 اگست سے اب تک وادی میں پتھراؤ کے 306 واقعات پیش آئے ہیں۔رپورٹ میں بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے اب تک کوئی گولی

نہ چلنے کے دعوے کو بھی مسترد کیا گیا ہے اور 4 ستمبر کو پیلٹ سے زخمی ہو کر دم توڑنے والے کشمیری نوجوان اسرار احمدکا تذکرہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب کشمیریوں نے قابض بھارتی حکومت کے ٹریول ایڈوائزی ختم کرنے کے اقدام کو بھی دھوکا قرار دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں سفری پابندیاں ختم کرنے پر کشمیریوں کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سفری پابندیاں ختم کرنے کا نام نہاد انتظامیہ کا فیصلہ ناکام ثابت ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…