ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

ایف بی آر نے گزشتہ 8 ماہ میں صرف موبائل فونز کی رجسٹریشن سے کتنے ارب روپے ٹیکس وصول کیا؟ بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون پر مقامی سم کتنا عرصہ استعمال ہوسکے گی؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ 8 ماہ میں موبائل فونز کی رجسٹریشن سے 7 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جبکہ رجسٹریشن نہ کروانے پر تقریباً 6 لاکھ 75ہزار موبائل فون بلاک بھی کیے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا جس میں ایف بی آر اور کسٹم حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون پر مقامی سم 2 ماہ  تک استعمال ہوسکتی ہے،

لیکن 2 ماہ بعد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ممبر ایف بی آر کے مطابق گزشتہ 8 ماہ میں موبائل فونز کی رجسٹریشن سے 7 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، ٹیکس ادا نہ کرنے پر 6 لاکھ 75 ہزار موبائل فون بلاک کیے گئے۔ایف بی آر حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ ماضی میں لوگ 10، 10 فون بغیر ٹیکس کے بیگ میں ڈال کر لے آتے تھے، ان موبائل فونز کی وجہ سے سیکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہورہے تھے۔اس لیے موبائل فون کا غلط استعمال روکنے کیلیے اب رجسٹریشن لازمی کر دی گئی ہے، موبائل فون بلاک کرنے کا نظام پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی(پی ٹی اے) کے پاس موجود ہے۔آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے سوال پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ پیزا آڈر کرنا آن لائن ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے سے زیادہ مشکل ہے، چار سے 5 سوالات کا جواب دینے پر ٹیکس ریٹرن فائل ہو جاتا ہے۔50 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے صرف موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے جمع ہونے کا مطلب ہے یہ ایپ کامیاب ہے۔کمیٹی کے سربراہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو مزید آسان بنانا چاہیے تاکہ سب لوگ باآسانی جمع کرا سکیں۔اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اسمگلنگ کی وجہ سے پوری معیشت متاثر ہورہی ہے، کسٹمز اسٹاف کو سب پتا ہوتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے، 75 انچ کا اسمگل شدہ ٹی وی 60 سے 70 ہزار میں گھر میں لگا کر دیتے ہیں۔کمیٹی کو بریفنگ کے دوران کسٹمز حکام نے افغان سرحد کے راستے ایل ای ڈی ٹی وی کی اسمگلنگ کا اعتراف کر لیا۔کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بعض سرحدی علاقوں سے بھی اسمگلنگ ہورہی ہے، اسمگلنگ روکنے کے لیے ہمارے پاس افرادی قوت کی قلت ہے۔کسٹمز حکام نے بتایا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بھی اسمگلنگ ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…