پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد محمد بن  سلمان کے وزیراعظم عمران خان سے ”وعدے“ کے بعد اب تک کتنے پاکستانی قیدی رہا کئے گئے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کو بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب سے پانچ سو 79 قیدی رہا کیے گئے،قیدیوں کو سعودی ولی عہد کے دورے کے بعد شاہی حکم پر رہا کیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا شیخ فیاض الدین کی سربراہی میں اجلاس ہوا

جس میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کو بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ حکام وزارت اوورسیز نے بتایاکہ سعودی عرب سے پانچ سو 79 قیدی رہا کیے گئے،قیدیوں کو سعودی ولی عہد کے دورے کے بعد شاہی حکم پر رہا کیا گیا، حکام نے بتایاکہ رہا ہونے والے قیدی منشیات, چوری جیسے مقدمات میں قید تھے،سعودی حکام نے 3ہزار تین سو 96 بے دخل پاکستانیوں کو بھی وطن واپس بھیجا۔کمیٹی کو ورکر ویلفیئر فنڈ کے تحت گھر اور صحت کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایاکہ پنجاب میں سات،سندھ میں 29 گھروں کے منصوبے مکمل کیے گئے۔ حکام کے مطابق خیبرپختونخواہ میں 26 اور بلوچستان میں 33 گھروں کے منصوبے مکمل ہیں،پنجاب میں سات اور سندھ میں 6 ہسپتال بنائے گئے۔حکام کے مطابق خیبرپختونخواہ میں 13 ڈسپنسریز اور تین ہسپتال بنائے گئے،بلوچستان میں 24 صحت کے منصوبے مکمل ہیں۔  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کو بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب سے پانچ سو 79 قیدی رہا کیے گئے،قیدیوں کو سعودی ولی عہد کے دورے کے بعد شاہی حکم پر رہا کیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا شیخ فیاض الدین کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کو بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…