بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

امریکی دھمکیاں نظرانداز، ترکی نے شام میں فوجی آپریشن روکنے سے انکار کر دیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترک صدر طیب اردگان نے شمالی شام میں کردوں کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کے امریکی مطالبے کو مسترد کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے امریکی صدر کی تجارتی پابندیوں اور دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شمالی شام کے کردوں کے خود مختار علاقوں تل ابیض، راس العین اور منبج میں ترک فوج کی پیش قدمی اور حملے بند کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ترک صدر طیب اردگان نے آذربائیجان میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کے شمالی شام میں ترک فوج کو حملوں سے باز رہنے کی تاکید پر

تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پر تجارتی پابندیاں لگائی گئی ہیں، دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم ہمارا مقصد شامی پناہ گزینوں کی ان کے علاقوں میں بحفاظت واپسی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ترک صدر نے کہا کہ اگر شامی پناہ گزینوں کو ان کے گھروں میں واپس نہیں بھیجا گیا، دہشت گردی ختم نہیں کی گئی تو یہ عفریت یورپی ممالک سمیت پوری دنیا میں سر اْٹھائے گا، مقصد کے حصول کے بغیر جنگ بندی نہیں کریں گے، چاہے اس کے لیے کتنی پابندیوں اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑے۔ یہ فیصلہ صرف ترک حکومت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…