ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوجوانوں کو اربوں روپے کے آسان شرائط پر قرضے، وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام کا اعلان کریں گے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان جمعرات کوکنونشن سینٹر میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا اعلان کریں گے جس میں بیروزگار نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور بزنس کے لئے اربوں روپے کے آسان شرائط پرقرضے دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ عثمان ڈارنے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ نوجوانوں کو شفاف طریقہ سے میرٹ پر دس ہزارسے پچاس لاکھ روپے تک کے قرضے دیئے جائیں گے جس میں وزیراعظم سمیت کسی پارلیمنٹیرین یا با اثر فرد کی سفارش نہیں

چلے گی۔ اس مقصد کے لئے نیشنل بینک، بینک آف پنجاب اور بینک آف خیبر کی بالترتیب 600,1600 اور 300 برانچز پہلے فیز میں قرضے کی سہولت دے رہے ہیں اس سکیم سے 18 سال سے لے کر 45 سال تک کے پاکستانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم میں نادرا کی مدد سے صرف اہل امیدواروں کو ہی قرضہ دیا جائے گا اور اس میں مارکیٹنگ سسٹم کے تحت امیدوار کی کامیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس سکیم میں بینکوں پر کوئی دباؤ نہیں بلکہ میرٹ پر قرضے دیئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…