بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کی سامبا بینک سے خفیہ ڈیل کا انکشاف، کتنی بڑی رقم دی گئی؟

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے اعلیٰ حکام نے ایک ارب روپے سے زائد سامبا بینک کو دیدیئے، یہ فنڈز ترقیاتی منصوبوں کے وقف تھے لیکن اعلیٰ حکام نے متعلقہ اتھارٹی سے اجازت پیشگی طلب کئے کے بغیر نجی بینک سامبا میں سرمایہ کاری کے نام پر فراہم کر دیئے

اس خفیہ ڈیل کا انکشاف ایک سرکاری رپورٹ میں ہوا ہے جو وزارت آئی ٹی کے اعلیٰ حکام کے پاس ہے اور اس رپورٹ پر اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔ وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ موجودہ حکومت (این ٹی سی) کے ان حکام کی نشاندہی کر رہی ہے جن کی ہدایت پر ایک ارب روپے نجی بینک کو دیئے تھے۔ یہ ایک ارب روپے این ٹی سی کے غریب ملازمین نے اپنی محنت سے کمائے تھے جبکہ افسران نے نجی بینک میں کم سود پر دے دیئے جس سے قومی خزانہ کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ اگر ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری کے لئے بولی دی جاتی تو دیگر کمرشل بینک بھی اس بولی میں شریک ہو کر مارک اپ کی شرح میں زائد دیتے لیکن سامبا بینک حکام کے ساتھ خفیہ ڈیل کی روشنی میں یہ بھاری قومی فنڈز ایک بینک کو دیئے گئے۔ وزارت آئی ٹی کے اعلیٰ حکام نے اب اس پورے سکینڈل کی ایک اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ذمہ دار افسران کی نشاندہی کر کے ذمہ داران افسران کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم این ٹی سی کے اعلیٰ حکام اس سکینڈل کی بازگشت پر مکمل خاموش ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…