بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے ایک اور اہم رہنماکے خلاف نیب کا گھیرا تنگ،تحقیقات کا آغاز،انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے گئے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سندھ کے سابق صوبائی وزیرکھیل سردار محمد بخش مہرکے خلاف نیب سکھر نے تحقیقات کا اغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  سردار محمد بخش مہر پر پی پی پی کے سابقہ دور حکومت کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی پر الزام ہے کہ انہوں نے دو ہزار30 ایکڑ سرکاری زرعی اراضی پر قبضہ کررکھا ہے۔ نیب نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی بنگل مہر کو ان کے بھائی محمد بخش مہر کی جانب سے جو زرعی اراضی تحفتاً منتقل کی گئی ہے اس کے متعلق بھی سرکاری تحقیقاتی و تفتیشی ادارے کو شبہ ہے کہ وہ سرکاری ہے۔ 174 ایکڑ سرکاری زرعی اراضی کی منتقلی کے حوالے سے بھی ڈپٹی کمشنرخالد سلیم سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے لیکن تاحال اس کی فراہمی میں تاخیر کی جارہی ہے۔ دار ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ عین ممکن ہے کہ محکمہ ریونیو کا عملہ سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرکے نیب سکھر کو چکمہ دینے کی کوشش کررہا ہو۔  ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کی جانے والی بے جا تاخیر کا بھی متعلقہ حکام نے نوٹس لیا ہے۔نیب سکھر کی جانب سے اس سے قبل پی پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید اور زبردست خان سمیت چند دیگر کے خلاف بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سندھ کے سابق صوبائی وزیرکھیل سردار محمد بخش مہرکے خلاف نیب سکھر نے تحقیقات کا اغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  سردار محمد بخش مہر پر پی پی پی کے سابقہ دور حکومت کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…