ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

سلیکٹڈ حکومت کو فارغ کرنا ہے، بلاول بھٹو نے حکومت کیخلاف عوام سے مدد مانگ لی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019 |

لاڑکانہ(این این آئی)عوام کو سلیکٹڈ حکومت کے خلاف میرا ساتھ دینا پڑے گا اس سلیکٹڈ حکومت کو فارغ کرنا ہے،سلیکٹیڈ حکومت کا مقابلہ کر رہا ہوں جس نے غریبوں کا معاشی قتل کردیا ہے مہنگائی کی سونامی میں دھکیل دیا ہے، کسانوں اور سفید پوش طبقے کی تنخواہیں نہ بڑھا کر معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کولاڑکانہ کے نظرمحلے میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی سے خصوصی طیارے سے

موہن جو دڑو ایئرپورٹ پہنچے جہاں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و صوبائی وزیر سہیل انور سیال، ایم پی اے شرجیل انعام میمن، شبیر بجارانی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا استقبال کیا، بعد زاں بلاول ریلی کی صورت میں شہر کے نظر محلہ پہنچے جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب شہید بھٹو نے جدوجہد شروع کیا تو ہر ایک شخص نے ساتھ دیا، شہید بھٹو نے آمر ضیاء کا مقابلہ کیا، ضیاء نے انہیں تختہ دار پر لٹکایا تو بی بی نے پارٹی پرچم ہاتھ میں تھاما اور آمر مشرف کا مقابلہ کیا عوام نے قدم قدم پر بی بی شہید کا ساتھ دیا، شہید بی بی کے بعد میں نے پارٹی کا پرچم تھام لیا ہے، انہوں نے کہا کہ اب اس کٹھ پتلی اور سلیکٹیڈ حکومت کا مقابلہ کر رہا ہوں جس نے غریبوں کا معاشی قتل کردیا ہے مہنگائی کی سونامی میں دھکیل دیا ہے، کسانوں اور سفید پوش طبقے کی تنخواہیں نہ بڑھا کر معاشی قتل کیا جارہا ہے،عوام کو سلیکٹڈ حکومت کے خلاف میرا ساتھ دینا پڑے گا اس سلیکٹڈ حکومت کو فارغ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے زمینیں امیروں سے لے کر غریبوں کو دیں بے روزگاروں کو روزگار دیا، شہید بھٹو نے ملک کے بچے بچے کو روزگار دیا، شہید بی بی کی شہادت کے بعد کئی مسائل تھے پوری دنیا معاشی بحران سے گزر رہی تھی ہم نے بھی آئی ایم ایف سے ڈیل کیا لیکن پھر بھی مسائل کا سامنہ کیا لیکن معاشی بحران میں اضافہ ہوا

انقلابی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا ہم نے پینشنز میں ایک سو فیصد اضافہ کیا تنخواہوں میں اضافہ کیا فوج کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کیا، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کے ووٹ کی طاقت سے نہیں بلکہ کسی اور کے اشاروں پر آتی ہے، حکومت کے گھروں اور نوکریوں کے واعدے جھوٹے ثابت ہوئے یہ ظالم غریب دشمن حکومت ہے جو کہ غریب عوام کا خون چوس رہی ہے، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام کسی کٹھ پتلی اور ستارے کے ساتھ نہیں ہیں

ہمارا نشان تیر ہے، 17 اکتوبر تک لاڑکانہ میں عوام کے ساتھ رہوں گا 18 اکتوبر کو کراچی جاؤں گا، یہ کٹھپتلی اور انکے سہولتکار کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں سندھ سے الگ کرنا چاہتے ہیں، لاڑکانہ کے عوام کسی کٹھ پتلی اور ستارے کے ساتھ نہیں ہمارا نشان تیر ہے، 17 اکتوبر تک لاڑکانہ میں عوام کے ساتھ رہوں گا 18 اکتوبر کو کراچی جاؤں گا، یہ کٹھپتلی اور انکے سہولتکار کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں سندھ سے الگ کرنا چاہتے ہیں، میرے خلاف وہ ہی غدار ستارہ ہے کیا عوام میرے ساتھ ہے یا سندھ کے دشمنوں کے ساتھ ہے فیصلا عوام نے سنانا ہے، بلاول بھٹو نے 17 اکتوبر کو تیر پر ٹھپہ لگانے کی عوام سے اپیل کی اور مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ بھی لگایا۔



کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…