اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

معاشی میدان میں بڑی کامیابی،حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ناقابل یقین کام کردکھایا،رپورٹ جاری

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق سخت زری پالیسی،روپے کی قدر میں کمی اور ترقیاتی اخراجات میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 55 فیصد کمی کیساتھ ایک ارب 29 کروڑ ڈالر پر محدود ہو گیا ہے۔ اعلامئے کے مطابق برآمدات 3 فیصد اضافہ کیساتھ 3 ارب 75 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی ہیں

جبکہ درآمدات 21 فیصد کمی کیساتھ 7 ارب 66 کروڑ ڈالر کی ہوئی ہیں۔ اعلامئے کے مطابق مشینری کی درآمد میں 8 فیصد اضافہ ہواہے۔ اعلامئے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ترسیلات زر میں کمی کا رجحان رہا ہے،ابتدائی کمی کے باوجود ترسیلات زر کا ہدف حاصل کر لیا جائیگا۔ اعلامئے کے مطابق رواں سال 2019 کے پہلے 8میں 3 لاکھ 73 ہزار پاکستانی افراد ملازمت کیلئے بیرون ملک گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال 2018 میں 3 لاکھ 80 ہزار افراد ملازمت کیلئے باہر گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…