اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا گیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی کے عوام اور تاجروں نے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاج تحریک کا آغاز کر دیا جس کی ابتدا گزشتہ روز صادق آباد چوک سے کی گئی اس مقصد کے لئے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں کری روڈاور صادق آبادکے تاجروں کے علاوہ اوریونین کونسل26اور28کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرے کی قیادت انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پراچہ، فرنیچرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرمحمد تاج عباسی،اکرام گوشی،راجہ جاوید،سردار ثاقب نے کی مظاہرین نے بجلی کے ادا شدہ بل دوبارہ آنے پر

صادق آباد چوک میں آئیسکو کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور چاروں اطراف کی تریفک بلاک کر دی مقررین کا موقف تھا کہ بجلی کے بلوں کو دوبارہ ماہ ستمبر کے بل میں شامل کر کے ہزاروں او ر لاکھوں روپے کے بل بھیج دیئے گئے جس سے غریب دوکانداروں اور عوام کے لئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے انہوں نے آئیسکو کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ2 دن میں اس مسئلے سے تاجروں اور عوام کی داد رسی نہ کی گئی تو اگلے مرحلے میں چاندنی چوک میں احتجاج کے دوران مری روڈ پر دھرنا دیا جائے گا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…