بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا گیا، سی پیک کے تحت ملک کی تاریخ کے سب سے شاندار منصوبے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک تقریب میں سی پیک کے اہم منصوبے مین لائن -ون(ML-1) پر اب تک کی پیش رفت اور منصوبے کے ممکنہ ثمرات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ لوگ مذاق اڑائیں گے لیکن عمران خان کے دور میں ہی بلٹ ٹرین چلے گی، شیخ رشید احمد نے کہا کہ

سی پیک میں شامل ایم ایل ون منصوبے کے معاملات جلد طے پا جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا، دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مقبوضہ کشمیر کے محصور لوگوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر کے دوروں کے تیسرے مرحلے کا اعلان کر دیا،27اکتوبر کو راولا کوٹ،تتہ پانی،ہجیرہ اور کوٹلی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے مخاطب ہونگے۔ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے پہلے مرحلے میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب تھا جو مکمل ہوگیا ہے،وزیراعظم نے امت مسلمہ اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور دنیا میں کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم سے دنیا کو آگاہ کیا۔جدوجہد آزادی کے تیسرے مرحلے کے لئے 27اکتوبر کو راولا کوٹ،تتہ پانی،ہجیرہ اور کوٹلی کا دورہ کر کے وہاں پر عوامی اجتماعات کے زریعے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں سے مخاطب ہوگا۔شیخ رشید احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ راولا کوٹ،تتہ پانی،ہجیرہ اور کوٹلی کے عوام تیار ہوجائیں،میں آرہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…