ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

ایل او سی کو پار کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے چاہے زمینی اور فضائی کارروائی کرنا پڑے، اب آنکھ مچولی کا کھیل نہیں چلنے دیں گے، بھارتی آرمی چیف نے جنگ کی دھمکی دیدی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے خود ہی مودی سرکار کے جنگی عزائم کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت پیش آنے پر لائن آف کنٹرول کو عبور کر کے سرحد کے اْس پار داخل ہوسکتے ہیں۔بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں انڈین آرمی چیف نے جارحیت پسندی اور جنگی عزائم کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب آنکھ مچولی کا کھیل نہیں چلنے دیں گے

جس کے لیے ایل او سی کو پار بھی کرنا پڑ جائے تو گریز نہیں کریں گے چاہے زمینی راستہ اختیار کرنا پڑے یا فضائی کارروائی کرنی ہو یا ایک ساتھ ہی دونوں آپشنز کا استعمال کرنا پڑے۔فوج کے سربراہ بپن راوت نے ایک مرتبہ پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2016 میں سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے اپنا پیغام پڑوسی ملک تک واضح طور پر پہنچایا تھا کہ دراندازی کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا اور کسی صورت مداخلت کسی برداشت نہیں کی جائے گی۔پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی مدلل تقریر میں مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی صورت میں دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کے خدشات کے منطقی استدلال پر آئیں بائیں شائیں کرتے ہوئے بپن راوت نے کہا کہ روایتی جنگ میں بھی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے، کیا عالمی برادری کسی بھی صورت حال میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دے گی؟بھارتی آرمی چیف نے اپنے انٹرویو میں پاکستان پر بلاجواز اور بغیر کسی ثبوت کے نوجوانوں کو سرحد پار کرانے کا الزام بھی عائد کیا اور دوسرے ہی لمحے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر پلواما سمیت دیگر حملوں میں مقامی نوجوانوں کے ملوث ہونے کی تصدیق بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…