منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی معروف سیاسی جماعت کے اوباش نوجوانوں کاضعیف العمر خاتون پر تشدد، افسوسناک واقعہ کو دبانے کی کوشش پر ایس ایس پی نے دبنگ اعلان کر دیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگھڑ (این این آئی)سنجھورو کے نواحی گاں 23 چک میں اوباش نوجوانوں کے تشدد سے شدید زخمی ہونے والی ضعیف العمر خاتون کا ایس ایس پی سانگھڑ نے نوٹس لے لیا ہم کسی کے ساتھ ظلم نہیں ہونے دیں گے سب کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ایس ایس پی سانگھڑ زیشان شفیق صدیقی، تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب سنجھورو تھانے کی حدود چک نمبر 23 کی رہائشی 75سالہ خاتون پر بچوں کی لڑائی میں اوباش نوجوان لڑکوں جس میں زین جٹ،زوہیب جٹ،اور عمر جٹ نے اینٹوں اور

ڈنڈوں سے تشدد کرکے بے ہوش کردیا تھا نازک حالت کی حالت میں سانگھڑ سول اسپتال لایا گیا جہاں پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے تشویشناک حالت میں نوابشاہ ریفر کردیا گیا ہے جبکہ تشدد کا شکار ہونے والی ضعیف العمر خاتون کی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے نوید ڈیرو کی مداخلت پر زخمی ہونے والی خاتون کی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے سوشل میڈیا پر خبر چلنے کے بعد اس واقعہ کا ایس ایس پی سانگھڑ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سنجھورو عطا محمد کو ہدایت جاری کی کہ اس واقعہ کی مکمل چھان بین کریں اور ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اس موقع پر ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو مظلوم کے ساتھ انصاف ضرور ہوگا متاثرہ خاتون کے ورثہ شاہد رسول نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اوباش نوجوانوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اس لئے ایم این اے نوید ڈیرو مخالف افراد کی حمایت کررہا ہے اور اس واقعہ کو دبایا جارہا ہے جبکہ اوباش نوجوان لڑکے مسلسل ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں اور کہتے کہ تم لوگ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور صلح کرنے کے لئے دبا ڈالا جارہا ہے ہم آئی جی سندھ ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ ضعیف العمر خاتون بشیراں بی بی کو انصاف مل سکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…