منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پی سی بی نے ادارے کی ناقص کارکردگی میں دیگر محکموں اور حکومت کو بھی ذمہ دار ٹھہرادیا، بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور چیلجزکو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کرکٹ کے فروغ کے لیے ٹیکسوں میں چھوٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پی سی بی نے اپنی رپورٹ میں ادارے کی ناقص کاکردگی میں دیگر محکموں اور حکومت کو بھی ذمہ دار ٹھہرا دیا۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سیکیورٹی کے انفراسٹرکچر میں بڑے پیمانے پر اخراجات پی سی بی کر رہا ہے۔ بلٹ پروف بسیں،سیکیورٹی کیمرے،واک تھرو گیٹس پی سی بی خریدتا ہے،

سیکیورٹی انفراسٹرکچر سے متعلق اخراجات پی سی بی کی نہیں ریاست کی ذمہ داری ہے۔پی سی بی واحد سپورٹس باڈی ہے جو ٹیکس کی ادائیگی کی ذمہ دار ہے،قومی خزانے پر بوجھ ڈالے بغیر پی سی بی اپنے وسائل اکٹھے کر رہا ہے،ٹیکسز کی چھوٹ سے کرکٹ اور اس کھیل میں مزید سرمایہ کاری کو فروغ ملیگا۔ اس لئے پی سی بی کو ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ خراب کارکردگی میں سب سے پہلے ذمہ دارادرہ سرکاری ٹی وی ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کی ٹیلی وڑن پر نا مناسب پروموشن بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان ٹیلی وڑن کی نشریات کے لیے ناقص انفراسٹرکچر بھی کرکٹ کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔پی سی بی نے کہاہے کہ دیگر اسپورٹس چینلز پر بھی کرکٹ کی کی پرموشن مناسب نہیں ہے۔کرکٹ گراؤنڈ کے انفراسٹرکچر کی بحالی میں حکومتی تعاون کا فقدان ہے۔ فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم پی سی بی کے کنٹرول میں نہیں ہے،اسٹیڈیم کی لیزپنجاب حکومت کی جانب سے پی سی بی کو منتقل نہیں کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ حیدرآبار کا نیازکرکٹ اسٹیڈیم میونسیپل کمیٹی نے سنبھال لیا ہے۔ مقامی حکومت کی جانب سے تزئین و آرائش کے بعد پی سی بی نیاز اسٹیڈیم میں میچز شیڈول ہو سکتے ہیں۔شیخوپورہ،گجرانوالہ اور سیالکوٹ کے سٹیڈیم کا کنٹرول پی سی پی کے پاس نہیں ہے۔ تینوں اسٹیڈیمز کی ابتر صورتحال ہے اور کنٹرول مقامی حکومتوں کے پاس ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ان سٹیڈیمز کی مقامی حکومتیں حالت بہتر بنائیں جائیں تو یہاں میچز شیڈول ہو سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پی سی بی کو اکیڈمی آف لاہور کی لیز حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ کراچی اسٹیڈیم کی لیز میں توسیع اور تجاوزات کے مسائل بڑا چیلنج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…