پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا،حکومت نے مختلف ٹیسٹوں اور ادویات مہنگی کرنے کے بعد سی ٹی سکین ٹیسٹوں کی فیس میں بھی بڑا اضافہ کردیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے مختلف ٹیسٹوں اور ادویات مہنگی کرنے کے بعد سی ٹی سکین ٹیسٹ پر بھی سبسڈی ختم کردی۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے 17 اضلاع کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے زیر انتظام ہسپتالوں میں سی ٹی سکین ٹیسٹ کی قیمتوں میں

اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں نصب کرنے والی کمپنیوں کو ٹیسٹ کی فیس وصول کرنے کا اختیار سونپ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 2017 میں ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سی ٹی سکین نصب کرنے والی کمپنیاں اب خود رقم طے کریں گی۔قیمتیں بڑھنے کے بعد ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال جانے والے مریضوں کو سی ٹی سکین کے لیے 2500فیس ادا کرنا ہوگی۔اس سے پہلے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سی ٹی سکین رعایتی قیمت پر ہوتے تھے۔اس سے قبل انڈورمریض ٹیسٹ کے لیے 1,000 روپے جبکہ پنجاب حکومت 2000 کا خرچہ برداشت کرتی تھی، جبکہ آؤٹ ڈور مریضٹیسٹ کے لیے مریض اور صوبائی حکومت دونوں برابر خرچہ برداشت کرتے تھے۔ماضی میں حکومت کے سبسٹڈائزڈ ریٹ پرٹیسٹوں کی قیمت کمپنیوں کو جاتی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے 17 اضلاع کے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے میڈیکل سپرٹنڈنٹس کو اس حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…