اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) حکومت کے آخری سال میں پاور ڈویژن کے اندر قومی خزانے کو 2ہزار 2سو 10ارب روپے کا ٹیکہ

datetime 29  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)ایڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں مسلم لیگ (ن) حکومت کے آخری سال میں پاور ڈویژن کے اندر 3ہزار 8سو 41ارب روپے کی بے ضبطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ وصولیوں اور زائد ادائیگیوں سے بھی ملکی خزانے کو 2ہزار 2سو 10ارب کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان 2017-18کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے آخری سال میں پاور ڈویژن میں بڑے پیمانے پر بے ضبطگیاں کی گئی ہیں جس میں 3ہزار 8سو 41ارب روپے کی خورد برد بھی سامنے آئی ہے،جس میں فراڈ،قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،اس کے علاوہ وصولیوں اور زائد ادائیگیوں سے بھی ملکی خزانے کو 2ہزار 2سو 10ارب روپے کا ٹیکہ لگایا گیا جبکہ مختلف اداروں کی بد انتظامی سے بھی ایک ہی سال میں 3سو 21ارب روپے سے زائد کا نقصان قومی خزانے کو پہنچایا گیا ہے۔آڈٹ حکام کی جانب سے حکومت کو سفارشات کی گئی ہیں کہ بد انتظامیوں سے قومی خزانے کو ناقابل یقین حد تک نقصان ہو رہا ہے جس پر حکومت قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کر ے اور بے ضبطگیوں کے مرتکب افراد کیخلاف اندرونی کنٹرول کو بہتر بنایا جائے،اس کے علاوہ بیرونی قرضے بھی لگاتار بڑھ رہے ہیں‘جس کی ریکوری کیلئے وفاقی حکومت کو جامع پلان تشکیل دینا چاہیے تاکہ بیرونی قرضوں کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…