پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بھارت ہوش کے ناخن لے، ہم نے ایٹم بم شب بارات کیلئے نہیں بنایا، مودی کو للکار دیا گیا

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلی کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت اجمل خان وزیر نے پشاور پریس کلب کے سامنے معدذورافراد کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ریلی میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ ایک بات واضح ہے کہ ساری پاکستانی قوم بالعموم و خصوصی افراد بالخصوص، کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں

اور اسی لئے آج ان بھائیوں نے کشمیر سے محبت کا اظہار کیا ہے۔وزیرستان سے ریلی میں شرکت کیلئے آئے بصارت سے محروم حافظ حمید نواز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ حافظ صاحب کی کشمیری عوام سے محبت اور ان کے سینے میں کشمیری عوام کیلئے اٹھنے والا درد یگانگت و اتفاق کی پہچان ہے۔ کشمیر کے معاملے پر تمام قوم ایک ہے ایک تھی اور ایک رہے گی انشااللہ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور باجوڑ سے وزیرستان تک سب ایک آواز ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی ہندی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا ممبر رہا ہے اور ایسے دہشت گرد وزیراعظم سے نمٹنا، وزیراعظم عمران خان خوب جانتے ہیں۔ مودی کو للکارتے ہوئے پختونخوا حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مودی سن لے اگر یہ ظلم بربریت بند نہ کی تو بہت جلد ہم بارڈر پر ملیں گے اور یہ کہ مودی نما مخلوق پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ متوقع ہندی دراندازی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہندوستان باز آجائے نہیں تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے اور اگر بات اور بھی آگے بڑھی تو پاکستان نے ایٹم بم شب بارات کیلئے نہیں بنایا ہم بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مودی کابینہ کو تنبیہ دیتے ہوئے اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ مودی سرکاری پاکستانی سرزمین پر دراندازی کی غلطی نہ کرے۔ مودی ہوش کے ناخن لیکر مسئلہ کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بصارت سے محروم وزیرستان کے حافظ حمید نواز نے کہا کہ مودی کیلئے تو صرف وزیرستان کے لوگ ہی کافی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…