پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پی آئی اے کے بیڑے میں 12 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کر دیں

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نئے طیاروں کے حصول کی اجازت دے دی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم کے ساتھ ایوی ایشن ڈویڑن کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، مشیر خزانہ ڈاکٹر

عبدالحفیظ شیخ، سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک نے شرکت کی۔ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم کو قومی ایئر لائن کی مستقبل کی طیاروں کی ضروریات اور بزنس پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے سفری سہولیات کی بہتری اور اضافے کے لیے پی آئی اے کو نئے طیارے خریدنے کے سلسلے میں وزارت خزانہ کو تعاون فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ 2023 تک مجموعی طور پر 12 نئے طیارے فضائی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی حالیہ مثبت کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ابتدائی مرحلے میں 4 طیارے درکار ہوں گے جو 2020 تک فضائی بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ طیارے درمیانی گنجائش کے ہوں گے اور اندرون ملک و علاقائی روٹس پر استعمال کیے جائیں گے۔ایئر مارشل ارشد ملک نے نئے طیاروں کے حصول کی اجازت دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2023 تک پی آئی اے کے طیاروں کی مجموعی تعداد 45 ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…