پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

مودی حکومت نے بھارت کے کمزور وفاقی ڈھانچے کو کاری ضرب لگا دی، بی بی سی کا تبصرہ،اب کیا ہوگا؟بڑا دعویٰ کردیا

datetime 24  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے کشمیر کی مخدوش صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت نے بھارت کے کمزور وفاقی ڈھانچے کو کاری ضرب لگا دی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بیشتر فیصلے کو بھارتی وفاقی ڈھانچے کو شدید دھچکے

سے عبارت کرتے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق اب نئے مرکزی خطوں، جموں و کشمیر اور لداخ پر دہلی سے براہ راست حکومت ہوگی، رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت ریاستوں کے مقابلہ میں یونین کے علاقوں کو کم خودمختاری دیتی ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیلئے مقامی آبادی اور سیاستدانوں سے مشورہ نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ کشمیر جیسا اقدام بھارت کے وفاقی نظام پر بدنما داغ ہے۔اسکالر، ننوت چڈھا بہیرا نے کہاکہ بھارت میں جمہوری اصولوں کو ختم کیا جارہا ہے، زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ کسی بھی دوسری ریاست کیساتھ ایسا ہو سکتا ہے۔ یمینی ایائر نے کہاکہ فیڈرلزم کے حق میں بہت کم لوگ ہیں، جو بھارت کی جمہوریت کیلئے خطرہ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کا بھی ذکر کیا، بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق مرکز ریاستوں کے مقتدر اختیارات میں چھیڑ چھاڑ نہیں کرسکتا۔ رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ ہوگا کہ بھارتی سپریم کورٹ کشمیر پر فیصلے کے خلاف قانونی چیلنجز سے کس طرح نمٹتی ہے۔ڈاکٹر بہیرا نے کہاکہ یہ اعلی عدالت کی آزادی کے لئے امتحان ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…