جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزراء اعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے،اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں، فردوس عاشق اعوان کابلاول کی تقریر پر شدید ردعمل

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزراء اعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے، غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں،

اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں،بلاول صاحب! نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہوگا۔جمعرات کو ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعون نے کہا کہ بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزراء اعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں، غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قومی کاز کو تو بخش دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب! نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے میاں صاحب کو جیل میں جا کر ملیں اور ان سے سوال کریں جنہوں نے اپنے دور میں آپ کی والدہ ماجدہ،نانی پر مقدمات بنائے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ نیب کو برا کہنے والے بتائیں نیب چیئرمین کا تقررکس نے کیا تھا؟مسئلہ نیب اور قانون کا نہیں کرتوتوں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کے ویژن سے غداری بھٹو ازم پر کرپشن کا داغ لگانے والوں نے کی۔انہوں نے کہا کہ آپ کے والد اور پھوپھو قانون کی گرفت میں ہیں اور نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…