پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

ہٹلرکی سوچ والی مودی سرکار سے دنیا شدید خطرے میں، مودی سرکار اس آگ سے مت کھیلے یہ بڑی تباہ کن ہے،مودی کو خبردار کر دیا گیا

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہٹلرکی سوچ والوں سے دنیا شدید خطرے میں آسکتی ہے،مسئلہ کشمیرپربھارت نے وعدوں کاپاس نہیں کیا،مودی سرکار اس آگ سے مت کھیلے یہ بڑی تباہ کن ہے،بھارت میں مسلمانوں پر دباؤڈالاجارہا ہے،مسئلہ کشمیرپرمتعددممالک کواپناحمایتی بناناپڑیگا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع مناسب فیصلہ ہے،تحریک انصاف چاہتی ہے کہ پاکستان فلاحی ریاست بنے،مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ملکی معیشت کا اتنا برا حال ہے؟

یہاں توپورااحتساب ہوتانظرنہیں آرہا، ملک میں جاری احتساب کے عمل سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہوں۔نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں جاری احتساب کے عمل سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہیں،جتنا ملک میں کھایا گیا ہے اس سے کہیں زیادہ احتساب ہونا چاہئے،آپ سوچیں ملک کہاں پہنچ گیا ہے؟دنیا بھر میں ملک کو ذلت اور خوارگی کی طرف لے گئے ہیں تو کیا احتساب ہوا ہے؟ملک میں اتنی کرپشن رہی ہے کہ اگر میں اپنی زندگی میں آپ کو گنوانا چاہوں کہ کہاں کہاں مجبورا مجھے رشوت دینی پڑی تو سارا دن بیٹھ کر بتانا پڑے گا کہ یہاں،یہاں میں نے رشوت دی،احتساب تو اللہ میاں کے ہاں ہوگا یہاں تو پورا نہیں ہو گا لیکن بڑے لوگوں کو پکڑ کر بڑا احتساب تو کر لیں تاکہ لوگ ڈرنے لگیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مودی سرکارنیمسلم منافرت پیداکی،مودی سرکار کو ایوان صدر سے اگرکوئی امن اورسلامتی کا کوئی پیغام جا سکتا ہے تو انہیں میراپیغام ہے کہ اس آگ کے ساتھ مت کھیلو یہ بڑی تباہ کن ہے،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد مجھے لگتا یہ ہے کہ جب وہاں ری ایکشن ہو گا تو پاکستان پر الزام تراشی کی جائے گی،ہم دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں،میں دنیا کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ جو سرکار ہٹلر اورنازی فلسفے سیمتاثر ہے اور گجرات کے اندر سکولوں کے نصاب میں ہٹلرکی تاریخ موجود ہے،اس سرکار کے ہاتھ میں جب نیو کلیئر بٹن آئے گا تو اس سے دنیا کو خطرہ ہیروشیما اور ناگا ساکی سے زیادہ ہو گا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایران کے حوالے سے پاکستان پردباؤرہا ہے

تاہم اب پاکستان کیہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور ایران کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں،پاکستان کاافغان امن میں انتہائی اہم کردارہے،پاکستان نیافغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی جبکہ بھارت نیہمیشہ افغان مسئلیمیں دخل اندازی کی،افغانستان کیمعاملات میں بھارت کاکوئی رول بنتاہی نہیں ہے، افغان مسئلے کاحل پاکستان کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کودباؤڈالاجارہاتھا،مسلم منافرت کی کیفیت بھارت میں چل رہی تھی،وزیر اعظم عمران خان نیبھارت سیکہاتھا

آپ ایک قدم اٹھائیں ہم2قدم اٹھائیں گے،ہم نے بھارت کاپائلٹ بھی واپس کیا،ہٹلرکی سوچ والوں سے دنیاخطر ے میں آ آسکتی ہے، ہٹلر سے متاثر سرکار تباہ کن صورتحال پیداکرناچاہتی ہے ، بھارت پاکستان پرمسلسل الزام تراشی کرتارہتاہے،بھارت میں مودی سرکارنیمسلم منافرت پیداکی،کشمیریوں سے بچا کچھا ریلیف بھی لے لیاگیا ہے،کوئی بھی کشمیری بھارت کے حق میں نہیں ہے،اصولاًتقسیم کے وقت مسلم اکثریتی ریاست پاکستان کے پاس آنی تھی،مقبوضہ کشمیرمیں کئی لاکھ افراد شہید ہو چکے ہیں،

مسئلہ کشمیرپربھارت نے وعدوں کاپاس نہیں کیا،قوم سوشل میڈیاپرمقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کرپرچارکرے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع مناسب فیصلہ ہے، مشاورت کے بعدآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہوئی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میں ملکی مسائل کے حل کے بار ے میں سوچتارہتاتھا،کبھی صدربننے کاسوچانہیں تھا،2013سے جلسوں میں دیکھاعوام تبدیلی چاہتے ہیں،کراچی میں جان ہتھیلی پررکھ کرسیاست کی،کراچی میں سیاست کرنے کیلئے خطرات مول لینے پڑتے ہیں،ہمیں دھمکیاں بھی دی گئیں،پرانی والی ایم کیوایم کا مقابلہ کیا،میرے گھرپرفائرنگ بھی ہوئی لیکن متحدہ اب بدل گئی ہے،ایم کیوایم سے اتحاد ہونے کاکوئی امکان نہیں تھا،سوشل میڈیاکی پہلے لوگوں کوسمجھ نہیں تھی،میڈیاکے بغیرعوام تک بات نہیں پہنچ سکتی،ہمیں معلوم تھادھاندلی کامقابلہ کرنیکی پوری کوشش کرنی ہے،پی ٹی آئی سوشل میڈیامیں تبدیلی لیکرآئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت ہی عظیم قوم بننے جارہی ہے،مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ملکی معیشت کا اتنا برا حال ہے؟ہم نے کہاتھاکہ قرضے نہیں لیں گے مگرلینے پڑے اور آج تک طعنے سن رہے ہیں،وقت اورحالات کیساتھ فیصلے بدلناپڑے ہیں،پی ٹی آئی چاہتی ہے پاکستان فلاحی ریاست بنے،دیانتداری وہ فلسفہ ہے جس کو پکڑ کر رکھنا ہے، صحت اورتعلیم بنیادی چیزیں ہیں جن پرتوجہ دیناہے۔انہوں نے کہا کہ صدرٹرمپ کی وزیراعظم عمران خان سے اچھی ملاقات ہوئی،معاشی طورپرکمزورصحیح لیکن دنیاسے دفاعی اندازمیں بات کرناچاہتے ہیں۔



کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…