پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

امریکی صدر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تصدیق، بڑا اعلان کردیا

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں،مقبوضہ ریاست میں عوام کو نماز عید ادا اور قربانی کرنے نہیں دی گئی، وادی میں جو کچھ ہو رہا ہے سب کے علم میں ہے،کب تک یہ سناٹا رہے گا؟ کب تک یہ ظلم رہے گا؟،دنیا بھی بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو دیکھ رہی ہے، ہماری سوچ آر ایس ایس کی نہیں ہے ہم اپنی اقلیتوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،

مسئلہ کشمیر پر سب متحد ہیں،یہ تنقید کا وقت نہیں ہے کشمیر کے معاملے کی نزاکت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی صدر کے شکر گزار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ وادی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے خطے کی صورتحال میں دلچسپی لینے پر امریکی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی گفتگو کے متعلق انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ٹرمپ سے کہا بھارت کی جارحانہ پالیسی جاری ہے۔ وزیراعظم نے ٹرمپ سے کہا کہ آپ صحیح ہیں تو انسانی حقوق کی ٹیموں کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام تشویش میں مبتلا ہیں کہ سرکار ہمیں کہاں دھکیل رہی ہے۔ دنیا بھی بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو دیکھ رہی ہے۔وادی چنار کے حالات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے، وادی میں مسلمانوں کو ذبح کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 3 ہفتوں سے کرفیو نافذ ہے، اسکول بند پڑے ہیں۔مقبوضہ ریاست میں عوام کو نماز عید ادا اور قربانی کرنے نہیں دی گئی، وادی میں جو کچھ ہو رہا ہے سب کے علم میں ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کب تک یہ سناٹا رہے گا؟ کب تک یہ ظلم رہے گا؟وزیر خارجہ نے کہاکہ آر ایس ایس کی صفوں سے جنم پانے والی حکومت نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ہیخ ہماری سوچ آر ایس ایس کی نہیں ہے ہم اپنی اقلیتوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سب متحد ہیں۔ یہ تنقید کا وقت نہیں ہے کشمیر کے معاملے کی نزاکت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر حکومت کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن سے بھی تجاویز مانگ رکھی ہیں، کشمیری عوام مسئلہ کشمیر میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…