اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کرلی،جرمنی،امریکہ،ہالینڈ اور سعودی عرب کو کی جانیوالی برآمدات میں بڑا اضافہ

datetime 18  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن)رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران جرمنی کو کی جانے والی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2017-18 کی ابتدائی ماہ جولائی کے دوران جرمنی کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم 95.51ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران جرمنی کو کی جانیوالی برآمدات 111.25ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

اس طرح گزشتہ جولائی 2018 کے مقابلہ میں جولائی 2019 کے دوران جرمنی کو کی جانیوالی برآمدات میں 14.74 ملین ڈالر یعنی 15فیصد کا اضافہ ہواہے۔ رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2017-18 کی ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکہ کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم 272.08 ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات 335.11 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح گزشتہ جولائی 2018 کے مقابلہ میں جولائی 2019 کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات میں 63.03 ملین ڈالر یعنی 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران ہالینڈ کو کی جانیوالی برآمدات کے حجم میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2017-18 کی ابتدائی ماہ جولائی کے دوران ہالینڈ کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم 66.86 ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران ہالینڈ کو کی جانیوالی برآمدات 91.08ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ جولائی 2018 کے مقابلہ میں جولائی 2019 کے دوران ہالینڈ کو کی جانیوالی برآمدات میں 24.22 ملین ڈالر یعنی 36 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران سعودی عرب کو پاکستانیبرآمدات میں سب سے زیادہ 69 فیصد کا اضا فہ ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ

اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2017-18 کی ابتدائی ماہ جولائی کے دوران سعودی عرب کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم 22.21ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران سعودی عرب کو کی جانیوالی برآمدات 37.52 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ جولائی 2018 کے مقابلہ میں جولائی 2019 کے دوران سعودی عرب کو کی جانیوالی برآمدات میں 15.31ملین ڈالر یعنی 69 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…