پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدام کے خلاف مہمند قبائل نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہمند (آن لائن ) مہمند، خاصہ دار کی تنخواہیں قبائل کی مراعات ہیں۔ پولیس آفیسر سے تنخواہیں نہ لینے کا اعلان، پرانی طریقہ کار پر دیا جائے۔ انڈیا کشمیر معاملے پر ہم مہمند قبائل کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ ہم پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ اور آئندہ بھی ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ لیکن اپنے قبائلی رسم و رواج اور کلچر کے خلاف کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ پولیس نظام اور پولیس کلچر کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار ضلع مہمند کے قومی مشران ملک نادر منان کوڈا خیل، ملک اورنگزیب،ملک امیر نواز خان، ملک صاحب داد، ملک احمد، ملک یونس، ملک نصرت، ملک اعجاز، ملک آیاز، ملک زیارت گل، ملک شاہ روم، ملک نذیر، ملک اجمل،ملک عظیم خان صافی، ملک عطاء اللہ، ملک شفیق، ملک سید احمد، ملک باتور، ملک خان ولی و دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 14 اگست جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کے تقریب میں پولیس آفیسر ڈی پی او کی موجودگی کی وجہ سے ہم نے تقریب سے بائیکاٹ کیا۔ حالانکہ ہم قومی پرچم کی عزت کرتے ہیں اور دنیامیں اپنی قومی پرچم کی سر بلندی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ہمارے قبائلی عوام کا اپنا رسم و رواج اور کلچر ہے۔ اور اپنے کلچر اور رواج کے خاتمے کے خلاف سخت مذاحمت کرینگے۔ پولیس کلچر ہمارے قبائلی رواج سے متصادم ہے۔ ہم کسی صورت پولیس نظام قبول نہیں کرینگے اور نہ پولیس آفیسر سے اپنے خاصہ داروں کی تنخواہیں لینگے۔ خاصہ دار ہمارے قومی مراعات ہیں۔ اور قومی مراعات ہم پہلے پولیٹیکل ایجنٹ سے لیتے تھے اور اب ڈپٹی کمشنر سے لیں گے۔ انہوں نے کشمیر معاملے پر کھل کر پاکستانی موقف کی حمایت کی۔ اور کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اور بوقت ضرورت حکومت پاکستان کی اجازت سے کشمیر کی آزادی کیلئے ہر وقت جہاد کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 25 اگست کو تحصیل امبار میں پوری مہمند قوم کا گرینڈ جرگہ ہوگا۔ جس میں آئندہ کیلئے باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مشران کو سخت فیصلوں پر مجبور نہ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…