پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

کشمیریوں کا موقف درست ثابت،ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما نے ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیر میں زمینیں خریدنے کی ہدایت کر دی،صورتحال تشویشناک

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتر پردیش (این این آئی)انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے دفعہ 370ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی ہندوؤں سے کہا ہے کہ وہ اب مقبوضہ کشمیر میں زمینوں کی خریدی کا عمل شروع کر دیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بجرنگ دل کے

رہنما انکو ر رینا نے ایک بیان میں کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی سے اب کشمیری پنڈوں کو بھی آسانی سے دوبارہ مقبوضہ وادی میں جانے کا موقع ملے گا جبکہ بھارتی ہندؤں کو بھی چاہیے کہ وہ کشمیر میں زمینیں خریدنے کی تیاری کریں۔ ادھر بی جے پی کے ایک رہنما Michael Loboنے بھی گوا اسمبلی میں بولتے ہوئے کہا کہ وہ بھی کشمیر میں زمین خرید کر وہاں گھر بنائیں گے اور سیاست سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسی گھر میں رہیں گے۔یاد رہے کہ کشمیری پہلے ہی اس بات کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ بھارت کی طرف سے دفعہ 370اور 35۔ اے کو ختم کرنے کااصل مقصد مقبوضہ علاقے میں بھارتی ہندوؤں کو بسا کریہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔ انتہا پسندہندو جماعتوں کے رہنماؤں کے مذموم بیانات سے کشمیریوں کا موقف درست ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت دراصل مقبوضہ کشمیر میں اسرائلی طر زکی اس پالیسی پر عمل پیرا ہے جو اس نے مقبوضہ فلسطین میں اپنا رکھی ہے جس کے تحت وہ بڑی تعداد میں یہودیوں کو یہاں لا کر یہاں بسا رہا رہا ہے اور فلسطینی مسلمانوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدل رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…