پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں عوام کے ہوش اُڑ گئے،مہنگائی کی شرح میں 17.76 فیصد اضافہ،صورتحال تشویشناک

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 8 اگست 2019 کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 17.76 فیصد اضافہ ہوگیا۔ملک کے 17 بڑے شہروں سے 53 اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی،25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

پیاز، ٹماٹر، آلو، گھی، آئل، لہسن، چینی، دالیں، چاول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ رواں ہفتے کے دوران ملک میں پیاز، چکن (زندہ)، ٹماٹر، آلو، گھی (کھلا) لہسن، چینی، انڈہ (فارمی)،کوکنگ آئل، ال پلیٹ، ویجیٹیبل گھی، صابن، دال چنا،گڑ، بیف پلیٹ، دال مسور، آٹا، دال ماش، خوردنی تیل، چاول اری (6)، دال مونگ، ایل پی جی (سلنڈر)، بیف، دہی، دودھ(تازہ) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔کیلا، سرخ مرچ (پسی ہوئی) گندم کی قیمتوں میں کمی جبکہ آگ جلانے والی لکڑی، چائے کا کپ،چاول باسمتی (ٹوٹا)، موٹا لٹھا، مٹی کاتیل،ڈبل روٹی، مٹن، خشک دودھ، نمک، چائے، سگریٹ، لان (کپڑا)، جارجٹ، سینڈل، چپل، الیکٹرک چارجز، گیس چارجز، ماچس، الیکٹرک بلب، واشنگ سوپ، پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔ شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت مزید 18روپے اضافے سے 267روپے، زندہ برائلر مرغی12روپے اضافے سے184روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 97رو پے فی درجن پر مستحکم رہی۔پانچ روز میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں مجموعی طو رپر 52روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…