اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

پاکستان ایشیاء کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا،دنیا میں پاکستان مہنگے ترین ممالک میں کس نمبرپر ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان ایشیاء کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا، ایران کے بعد صرف پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے، ایشیاء کے زیادہ تر ممالک میں مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہے۔پاکستان میں جولائی میں مہنگائی کی شرح 10.30 فیصد تک پہنچنے کے بعد پاکستان ایشیاء میں دوسرا اور دنیا میں سولہواں مہنگا ترین ملک بن گیا۔ ٹریڈنگ اکنامکس کے اعدادو شمار کے مطابق 2019 میں اب تک ایشیاء میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح جون میں ایران میں

رکارڈ کی گئی جو 50.4 فیصد تھی، اس کے بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح 10.30 جولائی میں پاکستان میں رکارڈ کی گئی۔جولائی میں مہنگائی کی شرح کے مطابق پاکستان مہنگائی میں اضافے کے لحاظ سے دنیا میں بھی سولہواں مہنگا ترین ملک بن گیا، 2018 میں مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے پاکستان کا دنیا میں 56واں نمبر تھا، رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 3.18 فیصد، چین میں 2.7 فیصد، سری لنکا اور انڈونیشیا میں 3.3 فیصد اور بنگلا دیش میں 5.5 فیصد رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…