اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

دو سالہ بیچلرز ڈگری پر پابندی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیاگیا، رواں سال سے ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلے ہونگے،اطلاق پورے پاکستان پر ہو گا

datetime 11  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن آفس میں وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور چیئرمین ایچ ای سی سی ڈاکٹر طارق بنوری کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر فضل خالد، سپیشل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، ایڈیشنل سکرٹری طارق حمید بھٹی، پنجاب یونیورسٹی، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلرز اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں دو سالہ بی اے اوربی ایس سی پروگرام میں

داخلوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ فی الحال سسٹم کی تبدیلی سے سٹوڈنٹس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ رواں سال بی اے، بی ایس سی کی دو سالہ ڈگری کو ایسوسی ایٹ ڈگری کا نام دیا گیا ہے جبکہ اینول سسٹم کے تحت ہی امتحان لیا جائے گا۔ بعد ازاں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق مختلف مضامیں میں ایسوسی ایٹ ڈگری جاری کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک سال کے عرصہ میں کالجز کو اپ گریڈ کیا جائے گا اورایسوسی ایٹ ڈگری سمسٹر سسٹم کے تحت ہی جاری ہو گی۔ تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلیوں کی اشد ضرورت تھی۔ تعلیمی اصلاحات کے بغیر ہمارے تعلیمی نظام میں بہتری نہیں لائی جاسکتی۔ 3 سے 4 سال میں پورا نظام ٹھیک ہو جائے گا۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ2017 میں یونیورسٹیز کودو سالہ ڈگری پر پابندی کا کہا گیا تھا جس پر کوئی اعتراض نہ کیا گیا۔ اب یونیورسٹیز کو دو سالہ ڈگری پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا کہہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ رواں سال اینول سسٹم کے تحت ہی امتحان لئے جائیں گے۔ اگلے سال سے سسمسٹر سسٹم لاگو کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں چئیرمین ایچ ای سی نے کہا کہ پرائیوٹ امیدواروں کے لئے جامعات فاضلاتی سسٹم کے تحت ڈگری جاری کرنے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے کہا ایسوسی ایٹ ڈگری کا نصاب اس طرح سے تشکیل دیا گیا ہے کہ کریڈٹ آورز چارسالہ بی ایس ڈگری میں ٹرانسفر ہوں سکیں۔

دو سالہ ایسی ایٹ ڈگری کے 60 کریڈٹ آورز ہوں گے۔ کوشش کریں گے کہ 55 کریڈٹ آورز بی ایس میں داخلے کے وقت ٹرانسفر ہوں سکیں۔ اور ایک اضافی سمسٹر کے بعد چار سالہ ڈگری میں طالب علم داخلہ لیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کا کام تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہے انتظامی امور یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ خود دیکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…