جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

امریکی دھمکیاں نظرانداز کرتے ہوئے روس نے اہم جنگی ہتھیار وں کی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کر دی

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آن لائن) روس نے امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایس-400 دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کردی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کو روس کے ایس-400 میزائل نظام کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر اس معاہدے سے علیحدہ ہونے کے لیے شدید دباؤ ڈالا تھا اور خطرناک نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔روس کا کہنا ہے کہ ایس-400 میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ انقرہ کے

میورتد ایئر بیس پہنچادی ہے جب کہ معاہدے کے تحت آہستہآہستہ باقی کھیپ بھی بھیج دی جائے گی، ترک وزارت دفاع کی جانب سے بھی میزائل کی پہلی کھیپ کی آمد کی تصدیق کی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے ترکی کو روس سے ایس-400 میزائل کی خریداری پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ترکی باز نہ آیا تو امریکا ترکی سے ایف-35 اسٹیلتھ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کردے گا، اس معاہدے کے تحت امریکا کو ترکی کے پائلٹس کو تربیت بھی دینا تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…