ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

قومی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان، مکی آرتھر کی جگہ ہیڈ کوچ کون ہو گا؟

datetime 11  جولائی  2019 |

لاہور (این این آئی)ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے سفر کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کے حوالے سے سوچ بچار شروع کرتے ہوئے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کا آغاز بھی کردیا گیا۔قومی ٹیم ورلڈکپ میں بہتر کارکردگی کے باوجود خراب رن ریٹ کے سبب سیمی فائنل تک رسائی میں ناکام رہی تھی اور اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا واضح امکان ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے معاہدے کی مدت مکمل ہو چکی ہے اور اس میں بظاہر توسیع مشکل نظر آ رہی ہے۔گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی اور مکی آرتھر کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی تو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے اپنے معاہدے میں توسیع کی خواہش ظاہر کی تاہم احسان مانی نے انہیں کسی بھی قسم کی یقین دہانی سے گریز کیا۔اب مکی آرتھر اور بقیہ ٹیم مینجمنٹ کی قسمت کا فیصلہ پی سی بی کی قائم کردہ کرکٹ کمیٹی کرے گی جس میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور ایم ڈی پی سی بی وسیم خان شامل ہیں اس حوالے سے بورڈ میں مکی آرتھر کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کی بھی تجویز پیش کی گئی اور انہیں ورلڈ ٹی20 تک ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھنے کی آرا بھی دی گئیں لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں اینڈی فلاور اور ثقلین مشتاق بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کیلئے پی سی بی نے زمبابوے کے اینڈی فلاور سے رابطہ کیا ہے جو اس سے پہلے پانچ سال انگلش ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں اور انھیں ایک بہترین کوچ مانا جاتا ہے۔یہاں دلچسپ امر یہ ہے کہ بورڈ محدود اوورز اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے الگ الگ کپتان بنانے پر بھی غور کررہا ہے اور عین ممکن ہے کہ سرفراز ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہاتھ دھو بیٹھیں البتہ انہیں ون ڈے ٹیم اور

ٹی20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے تاہم کوچنگ اسٹاف کے برعکس سلیکشن کمیٹی کا جانا لگ بھگ طے نظر آتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ انضمام الحق کی زیر سربراہی سلیکشن کمیٹی اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ پائے گی۔پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے بھی تین سابق کرکٹرز کے ناموں پر غور شروع کردیا اور ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حوالے سے سابق کوچ محسن حسن خان، معین خان اور عامر سہیل دوڑ میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…