جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

بے نامی زمینوں کیخلاف کارروائی،حکومت سارے کام (برے) نہیں کر رہی،سٹیٹ کو اپنی رٹ ضرور دکھانی چاہیے لیکن۔۔! اپوزیشن بادشاہوں کو درمیان میں کیوں لا رہی ہے اوربادشاہ ”مجرموں“کی سفارش کیوں کر رہے ہیں؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 3  جولائی  2019 |

آپ کو یاد ہو گا1990ء میں عراق نے کویت پر قبضہ کر لیا تھا‘ قبضے کے بعد ہم جیسے ملکوں کو صدام حسین میں سلطان صلاح الدین ایوبی نظر آنے لگا تھا لیکن پھر کیا ہوا‘سات ماہ بعد عراق کویت خالی کرنے پر بھی مجبور ہو گیا اور تاوان جنگ ادا کرنے اور کویت کا نقصان برداشت کرنے پر بھی‘ اس وقت ایک سیاسی فلاسفی سامنے آئی تھی‘ ہولڈ فلاسفی‘ اس فلاسفی کا مطلب تھا دنیا میں کسی ملک‘ کسی چیز پر قبضہ اہم نہیں ہوتا‘ یہ اہم ہوتا ہے کہ آپ اس قبضے کو کتنا عرصہ ہولڈ کر سکتے ہیں‘

ہولڈ کرنا ا ہم ہوتا ہے‘ ہماری حکومت سارے کام برے نہیں کر رہی‘ آج حکومت نے ایمنسٹی ختم ہوتے ہی بے نامی زمینوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی‘ ن لیگ کے سینیٹر چودھری تنویر کی چھ ہزار کنال بے نامی زمین کی ضبطگی کا عمل شروع ہو گیا‘ کراچی میں آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کے اربوں روپے کے اثاثے بھی ہولڈ کر لیے گئے ہیں اور آپ آنے والے چند گھنٹوں میں ملک کے پچاس شہروں سے اسی قسم کی رپورٹیں بھی سنیں گے‘ یہ بہت اچھا قدم ہے‘ سٹیٹ کو اپنی رٹ ضرور دکھانی چاہیے لیکن سوال یہ ہے سٹیٹ ان پراپرٹیز کو کتنی دیر ہولڈ کر سکے گی‘ یہ عدالتوں میں کیسے بے نامی ثابت ہوں گی اور اگر یہ ثابت بھی ہوگئیں تو حکومت ان پراپرٹیز کا کرے گی کیا‘ کیا یہ انہیں نیلام کر سکے گی‘ کہیں یہ نہ ہو جائے حکومت کو یہ پراپرٹیز بھی نہ ملیں اور ان پر قانونی کارروائیوں پر ریاست کے اربوں روپے بھی خرچ ہو جائیں‘ کہیں ایسا نہ ہو جائے عراق کی طرح ریاست کل کو یہ پراپرٹیز واپس کرنے پر بھی مجبور ہو جائے اور آج کے ملزموں کو جرمانہ بھی ادا کرے‘ آپ یہ پراپرٹیز ضرور ہولڈ کریں لیکن انہیں ٹھکانے لگانے کا بندوبست بھی ضرور کر لیں۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر این آر او نہ دینے کا اعلان کر دیا‘ اپوزیشن بادشاہوں کو درمیان میں کیوں لا رہی ہے اوربادشاہ مجرموں کی سفارش کیوں کر رہے ہیں‘ اور وزیراعظم نے ایک بار پھر جیلوں سے اے اور بی کلاس ختم کرنے کا اعلان کر دیا، کیا یہ ممکن ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…