جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منافع بخش ادارہ بن گیا،زبردست پیش رفت

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی ادارہ جاتی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے،وزارت سمندر پار پاکستانی، ترقی انسانی وسائل نے بڑی کامیابی حاصل کرلی،اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے تاریخ میں پہلی بار منافع بخش ادارہ بن گیا۔ فاؤنڈیشن نے گزشتہ مالی سال 2018-19 میں 111 ملین روپے کی بچت کی،فاؤنڈیشن کی آمدنی 2 ہزار 8 سو 15 ملین روپے، اخراجات 2 ہزار 704 ملین روپے رہے،او پی ایف گزشتہ 4 سال مسلسل شدید مالی بحران کا شکار رہا،او پی ایف کے

قیام کی 50ویں سالگرہ پر منافع بخش ادارہ بننا بھی تاریخ ہے،وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے امور پر خصوصی ہدایات دیں،سمندر پاکستانی، ترقی انسانی وسائل کے مشیر سید ذوالفقار بخاری نے سخت اقدامات کیے،فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی خسارے والے منصوبوں میں بہتری لائی گئی،ادارے میں کرپشن، غیرضروری اخراجات پر قابو پایا، کفایت شعاری کو اپنایا گیا، رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں کو مستحکم، وقار بلند کرنے کی واضح ہدایات دیں،وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں اسرنو ڈھانچہ سازی، اصلاحات کا اطلاق کیا گیا،او پی ایف کو رواں سال کے آغاز پر آئی ایس او 9001 سند سے بھی نوازا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فاؤنڈیشن آئی ایس او 9001 سند کے بعد بین الاقوامی معیار کا ادارہ بن گیا،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو سیاحوں کیلئے پرکشش ملک بنانے کا وعدہ کیا تھا،وزیراعظم نے نئے سیاحتی مقامات کھولنے، ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا کہا تھا۔ بتایاگیاکہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ہی نئی ویزہ پالیسی کا اجراء ہوا،غیر ملکیوں کیلئے ویزہ حصول سہل، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وقار میں اضافہ ہوا،او پی ایف کا مضبوط ہونا، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے وزیراعظم کے ترجیحات کے مرہون منت ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…